جی این این سوشل

پاکستان

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات  کے مطابق  کشمیراور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات  کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا البتہ تھرپارکر ، بدین ، عمر کوٹ، میر پور خاص اور سندھ کے ساحلی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں  کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  اسلام آباد میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، بونیر، شانگلہ اور سوات میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

موسم

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

سموگ کی بگڑتی صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ: لاہور میں مصنوعی بارش  برسانے کا فیصلہ

لاہور میں فضائی آلودگی اوراسموگ کی بگڑتی ہوئی  صورتحال پر محکمہ ماحولیات اور موسمیات نے11 اور 12نومبرکو مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع کردیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے مصنوعی بارش کیلئے مانیٹرنگ شروع کر دی ہے، 11اور 12 نومبر کو بادلوں میں 30 فیصد  نمی  کا امکان ہے۔

سیکریٹری ماحولیات راجاجہانگیر انور کا کہناتھا کہ نمی والےبادل آئے تو رواں سیزن مصنوعی بارش کاپہلا ٹرائل ہوگا۔

اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن نے مصنوعی بارش کی ٹیکنالوجی تیار کی ہے، مصنوعی بارش کے لیے سازگار موسم درکار ہے، جبکہ مصنوعی بارش کے لیے تیاری مکمل کرلی گئی  ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی بینچز کے لئے 24 نومبر تک کام جاری رکھیں گے جب کہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ، اعلامیہ جاری

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ختم ہوگیا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔

اجلاس میں جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس امین الدین، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شفیع صدیقی نے شرکت کی جب کہ جسٹس جمال خان خیل نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا دوسرا اجلاس سپریم کورٹ میں ہوا جس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کی جب کہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل کے لئے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پرغور کیا گیا۔

علاوہ ازیں وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، سینیٹر فاروق ایچ نائیک، سینیٹرشبلی فراز، شیخ آفتاب، عمرایوب اور روشن خورشید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویز کی توثیق کی گئی، سندھ ہائی کورٹ کے تمام موجودہ ججز کو آئینی بینچز کے لئے نامزد کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کے ججز آئینی بینچز کے لئے 24 نومبر تک کام جاری رکھیں گے جب کہ جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 حکومت کا سردیوں میں اضافی بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان

 حکومت نے سردیوں میں اضافہ بجلی کے استعمال پر  فی یونٹ 26روپے تک ریلیف دینے کا اعلان کیا ہے۔  

 پاور ڈویژن کے مطابق اضافی بجلی کے استعمال پرفی یونٹ 26 روپے تک ریلیف دیا جائےگا۔

پاورڈویژن کا بتانا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے اضافی بجلی کے استعمال پر ریلیف ملےگا اور اضافی بجلی پر26 روپے7 پیسے فی یونٹ کا فلیٹ ریٹ دیا جائےگا۔

بجلی سہولت پیکیج موسم سرما کے3 ماہ یعنی دسمبر2024 سے فروری2025 کیلئےہوگا۔

پاورڈویژن کے مطابق بجلی سہولت پیکیج کا اطلاق گھریلو، کمرشل  اور صنعتی صارفین پر ہوگا۔

گھریلو صارفین کو ٹیرف پر  11 روپے 42 پیسے سے 26 روپے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا جبکہ کمرشل صارفین کو 13 روپے 46 پیسے سے  22 روپے 71 پیسے تک فی یونٹ ریلیف ملے گا۔

صنعتی صارفین کو 5 روپے 72 پیسے سے 15 روپے 5 پیسے تک فی یونٹ بچت ہوگی۔

اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت نے موسم سرما اور بہار میں اضافی بجلی استعمال کرنےکیلئےونٹر پیکج کا پلان تیار کرلیا۔

ذرائع کا بتانا تھا کہ موسم سرما میں اضافی بجلی کے استعمال کیلئے بنائے گئے ونٹر پیکج کو جنوری سےشروع کرنےکی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بجلی کی طلب 8 ہزار سے 15 ہزار میگاواٹ بڑھانےکا پلان بنایا گیا ہے جب کہ اضافی بجلی کے استعمال پرصارفین کو ایک یونٹ پر 12 روپے تک ریلیف دینےکی تجویز ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll