Advertisement
پاکستان

وزیر خارجہ اسحا ق ڈار سے ایرانی وروسی سفیر کی ملاقات،دہشت گردی کی مذمت

روسی سفیر نے مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 months ago پر Feb 7th 2026, 3:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر خارجہ  اسحا ق ڈار سے ایرانی وروسی سفیر کی ملاقات،دہشت گردی کی مذمت

اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں روسی سفیر البرٹ پی خوریف اور ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد دھماکہ کے حوالے سے تعزیت کی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور روسی سفیر کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

بیان کے مطابق اس موقع پر دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ روسی سفیر نے مسجد پر دہشت گرد حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا،ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی کی تمام اقسام کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

بعدازاں وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی اور اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے دھماکے پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دہشت گردی کی تمام اقسام اور صورتوں کے خلاف پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے ایران کے ساتھ روابط مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Advertisement
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 5 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 2 گھنٹے قبل
Advertisement