مظفرآباد میں تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر اور صدر پاکستان تحریک انصاف سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا .


جس میں مظفرآباد میں تحریک انصاف کے تاریخ ساز جلسے کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔ترجمان پارلیمانی پارٹی کا کہنا تھا کہ جلسہ 29 ستمبر کو منعقد کرنے پر اتفاق کیا گیا جس میں مہمان خصوصی سابق وزیر اعظم پاکستان اور تحریک انصاف عمران خان ہونگے۔
ترجمان نے بتایا کہ تحریک انصاف آزاد کشمیر پوری قوت سے آمدہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے گی. بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیا جارہا ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعظم کی تجویز پر آزاد کشمیر میں صنعت کے فروغ کے لئے ٹیکس میں چھوٹ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ترجمان پارلیمانی پارٹی نے کہا کہ ٹیکس میں چھوٹ کے تعین کیلئے وزیر خرانہ عبد الماجد خان کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے. انڈسٹری کے فروغ کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کا تعین کرنے والی کمیٹی 15 دن کے اندر رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کریگی۔
گزشتہ روز وزیر اعظم تنویر الیاس نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات 30 نومبر سے قبل کرانے کی ہدایت کردی تھی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی زیر صدارت مظفرآباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اعلیٰ سطی اجلاس ہواتھا .جس میں الیکشن کی جملہ ضرویات کے حوالے سے تفصیلی غوروغوص کیا گیا تھا۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی تھی کہ الیکشن کمیش نے نومبر کے دوسرے ہفتے میں شیڈول جاری کرنے کے حوالے سے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ حکومت آئندہ چند روز میں الیکشن کمیشن کو حتمی شیڈول کے لیے تاریخ فکس کرے گی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 6 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 6 hours ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago


