Advertisement
پاکستان

دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی، پرویز خٹک کا دعویٰ

سابق وزیر دفاع و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ مجھے نظر آرہا ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی اور میں اس پرکام کر رہا ہوں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر ستمبر 26 2022، 12:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی، پرویز خٹک کا دعویٰ

جہانگیر ہ میں جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ اسلام آباد پہنچ کر دکھائیں گے اقتدار کی کرسی سےکس طرح گراتےہیں، حکومت یا تو استعفے دیکر نئے انتخابات کرائے  یا میدان میں آکرمقابلہ کرے۔

ان کا کہنا تھاکہ دنیامیں کوئی بھی اس حکومت پراعتبارکرنےکیلئے تیارنہیں ہے۔

پرویزخٹک نے دعویٰ کیا کہ مجھے نظر آرہا ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی، میں اس پرکام کررہاہوں مجھے یقین ہے دو تین دن میں حکومت ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ حکو مت کا خاتمہ نہ ہوا تو ہوسکتا ہے پورے ملک میں افراتفری ہوجائے، اب فیصلہ میدان میں ہوگا۔

Advertisement