دنیا
بھارتی فوج کی بربریت جاری، مزید دو کشمیری جوان شہید
سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی بربریت جاری ہے، مسلح اہلکاروں نے دو مزید نہتے کشمیری نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں ماچھل کے علاقے ٹیکری نار میں قابض بھارتی فوج نے محاصرے اور گھر گھر تلاشی کے دوران 2 نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
چھاپوں کے دوران قابض بھارتی فوج کے اہلکاروں نے مقامی افراد کو ہراساں کرنے کے علاوہ ان کے موبائل فون، اہم دستاویزات اور دیگر سامان بھی ضبط کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع کپواڑہ اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا اور گھروں میں گھس کر باپردہ خواتین سے بدتمیزی بھی کی۔
ذرائع کے مطابق قابض بھارتی اداروں نے اعتراف کیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کا مقصد آزادی کے ان متوالوں کی شناخت کرنا تھا جو تحریک حق خود ارادیت کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
پاکستان
پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی کی چین کے نائب وزیر برائے تجارت لی فی سے ملاقات
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے

بیجنگ: چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے منگل کو یہاں بیجنگ میں چین کے نائب وزیر برائے تجارت لی فی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چین کو پاکستان کی برآمدات بڑھانے سمیت دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
تجارت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 218100 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
1300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 218,100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کمی کے بعد 186,986 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2028 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
پاکستان
انڈونیشیا میں پھنسے پی آئی اے کے دو طیاروں میں سے ایک واپس پہنچ گیا
ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد پی آئی اے کے ایک طیارے کو جانے کی اجازت دی گئی

انڈونیشیا میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے دو پھنسے ہوئے طیاروں میں سے ایک ایئربس اے 320 اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واپس آگیا۔
طیارہ ایئر بس اے 320 نے دو پائلٹس اور عملے کے ساتھ جکارتہ سے اڑان بھری اور بنکاک سے تیل بھروانے کے بعد طیارہ اسلام آباد ایئر پورٹ پر تقریباً 10 بج کر 45 منٹ پر اترا۔پی آئی اے کی سینئر انتظامیہ اس موقع پر ایئر پورٹ پر موجود تھے، یہ طیارہ دوبارہ پی آئی اے کے بیڑے میں شامل ہو گیا ہے، انڈونیشیا میں پھنسے ایک اور طیارے ایئربس اے 320 کے دو دن کے اندر پاکستان پہنچنے کی توقع ہے۔
پی آئی اے کو 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لیزنگ کمپنی کو ادا کرنا ہیں، ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد ایک طیارے کو جانے کی اجازت دی گئی۔
واضع رپے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے کو انڈونیشیا میں پھنسے ہوئے دو ایئربس اے 320 طیاروں میں سے ایک مل جائے گا کیونکہ پی آئی اے نے اس مقصد کے لیے لیزنگ کمپنی کو ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ادا کردیئے ہیں۔ سیکریٹری ایوی ایشن کی سربراہی میں پی آئی اے کا اعلیٰ سطح کا وفد اکتوبر میں معاملہ حل کرنے کے لیے انڈونیشیا گیا تھا۔
پی آئی اے ترجمان نے بتایا تھا کہ پی آئی اے کے دو ایئربس اے 320 طیارے ستمبر 2021 سے جکارتہ میں لیزنگ کمپنی کے ساتھ تنازع کی وجہ سے کھڑے ہیں۔پی آئی اے نے ابتدائی طور پر 2021 میں ایئربس اے 320 طیارے لیزنگ کمپنی کو واپس کر دیے تھے، تاہم لیز پر دینے والی کمپنی نے یہ کہتے ہوئے طیارے کو واپس لینے سے انکار کر دیا تھا کہ وہ معاہدے میں بیان کردہ مخصوص معیار پر پورا نہیں اترتے۔
-
دنیا 2 دن پہلے
انڈونیشیا،آتش فشاں پھٹ جانے سے 11 کوہ پیما ہلاک
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی کی نشستوں میں کمی کا اعلان
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
ن لیگ کے سابق یوسی چیئرمین سید ابرارشاہ بیٹے سمیت اسلام آباد میں قتل
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا
-
ٹیکنالوجی 6 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
تجارت 4 گھنٹے پہلے
اے ڈی بی نے پاکستان کےلئے 65کروڑ 88 لاکھ ڈالر کے قرض کی منظوری دے دی
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی