نیویارک : امریکی ریاستوں فلوریڈا اور نارتھ کیرولینا میں سمندری طوفان ایان سے ہلاکتوں کی تعدا د بڑھ کر 100ہوگئی۔


امریکی ٹی وی کے مطا بق ریاست فلوریڈا میں 96 اور نارتھ کیرو لینا میں4اموات رپورٹ ہوئی ہیں ۔ لی کاؤنٹی فلوریڈا میں 54 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے ۔ طوفان ایان نے گزشتہ ہفتے لینڈ فال کیا جس نے فورٹ مائرز اور سینیبل جزیرے کو تباہ کر دیا۔
یاد رہے کہ ڈیزاسٹر ماڈلنگ فرم کیرن کلارک اینڈ کمپنی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طاقتور سمندری طوفان ایان سے ممکنہ طور پر 100 ارب ڈالر سے زیادہ نقصان ہوا اور یہ طوفان نقصان کے لحاظ سے امریکا کا سب سے مہلک طوفان ثابت ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ تباہ کن طوفان نے فلوریڈا کے سینیبل جزیرے پر درجنوں پرانے مکانات کو تباہ کر دیا جبکہ کثیر المنزلہ نئی عمارتوں کی نچلی منازل کو شدید نقصان پہنچا اور جگہ جگہ درخت اور بجلی کے کھمبے بھی گر گئے ۔
ریسکیو ٹیمیں اور میونسپل ادارے کے اہلکار سیلاب کے پانی میں گھیرے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہے ہیں۔

ملک بھر میں شہدائے کربلا کا چہلم آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے
- 35 minutes ago

بھارت کا سندھ طاس معاہدے پر عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ ماننے سے انکار
- 12 hours ago

امریکا میں پاکستان کے جشن آزادی کی پروقار تقاریب کا اہتمام
- an hour ago
ایمل ولی خان نے وزیراعظم کو شرکت کی دعوت دے دی
- 13 hours ago

آزاد کشمیر میں مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں جاری، جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری
- 13 hours ago

لاہور: معرکۂ حق کی فتح پر خصوصی تقریب، مریم نواز کا افواج پاکستان کو خراجِ تحسین
- 13 hours ago

اگر ٹرمپ-پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو تجارتی ٹیرف 50 فیصد سے بڑھ سکتا ہے ، امریکا
- 13 hours ago

فل کورٹ اجلاس کی مخالفت: سپریم کورٹ منٹس میں عدالتی اختلافات سامنے آ گئے
- 13 hours ago

انقرہ میں پاکستانی سفارت خانے میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب، اتحاد، کامیابی اور یکجہتی کا پیغام
- 12 hours ago

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یومِ آزادی کی پروقار تقریب
- 12 hours ago

آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں کلاؤڈ برسٹ اور بارشوں سے تباہی، 21 افراد جاں بحق
- 42 minutes ago

امریکی حکومت میں 3 لاکھ نوکریاں ختم کرنے کی تیاری
- an hour ago