اسلام آباد: ڈیرہ اسماعیل خان کی خاتون کو 46 سال بعد وارثتی حق مل گیا۔


سپریم کورٹ میں ڈیرہ اسماعیل کی خاتون کے وراثتی حق سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ڈيرہ اسماعيل خان کی رہائشی خاتون کا والد کی جائیداد ميں حصہ تسليم کرتے ہوئے ہائی کورٹ فيصلے کے خلاف بھائيوں کی اپيل خارج کر دی۔
درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ بہنوں نے اپنا حصہ بھائی کو تحفے میں دے دیا تھا۔
جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ جب بھائی کو تحفہ دیا گیا اس وقت بہنیں کم سن تھیں اور کم عمر بہن کیسے بھائیوں کو جائیداد تحفے میں دے سکتی ہیں ؟ ریکارڈ کے مطابق بہن کی جانب سے وکیل نے بیان دیا تو کم سن لڑکی کی جانب سے کوئی وکیل کیسے بیان دے سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ بھائیوں نے کبھی بہن کو جائیداد گفٹ دی ہے ہر بار بہن ہی کیوں دے؟ اور گفٹ میں کہیں آفر قبوليت کا ذکر نہيں تو اس کی قانونی حيثيت نہيں رہتی۔
جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ جب بہن نابالغ تھی تو بھائیوں نے کیسے بہن سے ساری جائیداد لے لی اور نابالغ بہن کوئی بھی کنٹریکٹ نہیں کر سکتی۔
زمین خریدار کے وکیل نے مؤقف اختیار کہا کہ اراضی خریدنے سے پہلے تسلی کی گئی تھی کہ اس میں بہنوں کا حصہ شامل نہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ خریدار نے تسلی کیسے کی؟ کوئی دستاویز دکھائیں، کیس ریکارڈ سے ثابت نہیں ہوتا کہ خریدار نے ٹھوس تسلی کی ہو۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 hours ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 9 hours ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago






