اسلام آباد: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔


تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن یا جے آئی ٹی بنانے کی استدعا کی گئی ہے۔
دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس اور آفس کی نگرانی، ڈیٹا ریکارڈنگ اور آڈیو لیکس کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آڈیو لیکس کی تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو سزا دی جائے۔
عمران خان کی درخواست میں مزید کہا ہے کہ حکومت اور متعلقہ اتھارٹیز کو مزید آڈیوز کی لیک روکنے کا حکم دیا جائے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں وزارت داخلہ، وزارت دفاع، وزارت آئی ٹی اور وزارت اطلاعات کو فریق بنایا گیا ہے، اس کے علاوہ درخواست میں آئی بی، ایف آئی اے اور پیمرا کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آڈیو لیکس پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کے ساتھ مبینہ آڈیو لیکس کا ٹرانسکرپٹ بھی جمع کروایا گیا تھا۔
ڈپلومیٹک سائفر سے متعلق عمران خان کی پہلی مبینہ آڈیو 28 ستمبر جبکہ دوسری آڈیو 30 ستمبر کو منظر عام پر آئی تھی۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 10 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 10 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 15 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 9 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 7 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 5 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

