بادی النظر ارشد شریف کے قتل کےشواہد عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں، وزیر داخلہ
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہےکہ ارشد شریف کے قتل کے سارے تانے بانے اور شواہد بادی النظر میں عمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ارشد شریف کے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شخص خرم اے آر وائی کا ملازم ہے، ارشد شریف کے قتل کا معاملہ دو لوگوں کی طرف جاتا ہے، بادی النظر میں ارشد شریف کے قتل کے سارے تانے بانے اور شواہدعمران خان اور سلمان اقبال کی طرف جاتے ہیں تاہم حقائق کی چھان بین جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی موت کےمتعلق مقدمات انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد قائم کیے جائیں گے جب کہ کینیا میں فارم ہاؤس کس کا ہے اس کی تصدیق شدہ تفصیل ایک دو دن میں مل جائے گی۔
وزیر داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک ناسور کی صورت اختیار کرچکاہے ، اس کا مکروہ چہرہ آج مزید کھل کر سامنے آگيا، اس نے سائفر پر کھیل کھیلا، یہ نہیں سوچا کہ اس سے قوم کا کتنا نقصان ہوگا، اس منفی ایجنڈے کے ساتھ کسی ملک میں قانون کی بالادستی فروغ نہيں پاسکتی۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ایچ نائن اور جی نائن میں جلسے کی درخواست دی ہے، اجازت سے پہلے ان کے ارادوں کے بارے میں بھی اندازہ لگائیں گے اور دیکھیں گے کہ یہ سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت رہیں، اگر تحریک انصاف نے ضروری تقاضے پورے کیے تو اجازت دیں گے، پرامن اور آئین کے تحت جلسے کی اجازت دو روز قبل دیں گے۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 20 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 14 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 2 days ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 2 days ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 20 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 3 days ago







