لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہو گی۔


سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سینئر صحافی ارشد شریف کے نام ہے اور گزشتہ روز ایک بزرگ صحافی کو بھی گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی پر تشدد کیا گیا اور ملک میں ایسا تماشہ بنا ہوا ہے جو پہلے کبھی نہیں دیکھا۔ اگر نظام کو بدلنا چاہتے ہو تو گھر سے نکلو ورنہ بچوں کی زندگیاں بھی سڑے نظام میں گزریں گی۔
فواد چودھری نے کہا کہ بند کمروں کے فیصلے کو مسترد کرنا چاہیے اور اگر یہ مارچ ناکام ہو گا تو قوم ناکام ہو گی لیکن اگر مارچ کامیاب ہوا تو عوام کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کے تحت پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے اور پی ٹی آئی پرفیکٹ جماعت نہیں ہم میں بھی کمزوریاں ہوں گی۔ جس نے سیاسی خودکشی کرنی ہے وہ طبقہ پی ٹی آئی کو چھوڑ سکتا ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پوری پارٹی عمران خان کے ساتھ ہے اور مزید لوگ عمران خان کے ساتھ جڑ رہے ہیں۔ آج وزیر اعظم کے فوکل پرسن مستعفی ہوئے ہیں اور مزید لوگ اب ن لیگ سے چھوڑ کر آرہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ درخواست میں لکھا 4 نومبر سے دھرنوں اور جلسوں کا سلسلہ شروع ہو گا اور درخواست میں کہا ہے کہ آئین ہمیں جلسوں کی اجازت دیتا ہے۔ چاہے الٹے لٹک جائیں کچھ کر لیں ووٹ عمران خان کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کوئی دھچکا نہیں لگنے والا اور پورے سال جلسے کریں تو بھی ہمیں آئین اس کا حق دیتا ہے، ملکی مسائل کا حل نئے الیکشن ہیں اور حکومت الیکشن کی تاریخ دے ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ لوگ وردی سے عشق کرتے ہیں۔
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل


