لانگ مارچ کا مقصد سیاست اور ذاتی مفاد نہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے فیصلے امریکہ اور برطانیہ میں نہ ہوں،چیئرمین تحریک انصاف کا لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں ارشد شریف شہید یونیورسٹی آف جرنلزم بنانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان نے لبرٹی چوک لاہور سے لانگ مارچ کا آغاز کر دیا اور شرکاء سے خطاب میں کہا کہ ہمارا لانگ مارچ سیاست یا ذاتی مفاد کیلئے نہیں ہے۔مارچ کا مقصد صرف ایک ہے کہ اپنی قوم کو آزاد کراؤں۔
26 سال کے سیاسی کیرئیر میں سب سے اہم سفر شروع کر رہا ہوں،وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ملک کی حقیقی آزادی کا سفر شروع کریں۔میرا مارچ سیاست کے لیے نہیں،
نہ ہی الیکشن یا ذاتی مفادات کے لیے ہے بلکہ صرف ایک مقصد ہے قوم کو حقیقی طور پر آزاد ہو،ہمارے فیصلے واشنگٹن یا برطانیہ میں نہ ہوں۔پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہوں اور پاکستانی عوام کے لیے ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ کوئی ہمیں نہ کہے کہ ہم جنگ میں شامل ہوں۔میں ایک آزاد ملک دیکھنا چاہتا ہوں۔لوگ تماشا دیکھ رہے ہیں اور قوم مہنگائی میں ڈوب رہی ہے۔
50 سال میں اتنی مہنگائی نہیں ہوئی جتنی اس حکومت نے کی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں میرے لوگوں پر ظلم نہ ہو۔تھانہ،کچہری اور پٹواری کی سیاست نہ ہو۔ہماری تنقید تعیمری ہے مگر تنقید کا مقصد ہر گز یہ نہیں کہ ادارے کمزور ہوں،ہم شفاف انتخابات چاہتے ہیں ۔
دوسری جانب اسلام آباد میں جلسے کیلئے فوری این او سی جاری کرنے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی گئی۔انتظامیہ نے ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کی فہرست تھما دی،
اسلام آباد انتظامیہ نے لانگ مارچ اور جلسے کی اجازت سے متعلق درخواست پر پی ٹی آئی رہنماؤں سے وضاحت طلب کر لی۔ ضلعی انتظامہ اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان مزاکرات ناکام ہو گئے۔
انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو ماضی کے معاہدوں کی خلاف ورزیوں کی فہرست تھما دی۔ضلعی انتظامیہ نے فوری این او سی جاری کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی جبکہ پی ٹی آئی کو نیا لیٹر جاری کر دیا۔
خط میں گہا گیا ہے کہ این او سی کی درخواست مسترد نہ کرنے کی وجوہات کی وضاحت کی جائے۔

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 2 گھنٹے قبل

معیشت کی ڈیجیٹائزیشن سسٹم میں شفافیت لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر اعظم
- 13 گھنٹے قبل

اسحاق ڈارشنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے
- 14 گھنٹے قبل

حالیہ مون سون بارشوں کے دوران کتنے افراد جاں بحق ہوئے،تفصیلات سامنے آ گئیں
- 12 گھنٹے قبل

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا غریب سائلین کو مفت قانونی نمائندگی فراہم کرنے کا اعلان
- 15 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 4 منٹ قبل

لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعدبھارت کو بعد 22 رنز سے شکست دے دی
- 13 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 2 گھنٹے قبل

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 38 منٹ قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- ایک گھنٹہ قبل