ہم تحریک انصاف بالکل نہیں چھوڑ رہے،عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ہیں،آج میں اپنے بندوں کو لے کر اسلام آباد کی طرف جا رہا ہوں۔ہم عمران خان کے لانگ مارچ میں بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے ۔سردار عبد الحئی دستی

پی ٹی آئی لانگ مارچ سے قبل پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید 5 ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔تاہم خرم لغاری کے مظفر گڑھ کے 5 ایم پی ایز کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کی ایم پی اے سردار عبد الحئی دستی نے سختی سے تردید کردی۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف بالکل نہیں چھوڑ رہے ،ہم پی ٹی آئی اور عمران خان کے بیانیہ کے ساتھ ہیں۔ہم لانگ مارچ کی پوری تیاری میں ہیں۔آج میں اپنے بندوں کو لے کر اسلام آباد کی طرف جا رہا ہوں۔ہم عمران خان کے لانگ مارچ میں بھرپور کردار ادا کریں گے کیونکہ یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے جو ہمیں عمران خان کے سنگ لڑنی ہے۔
خرم لغاری کے مظفر گرڑھ کے 5 ایم پی ایز کے ہمراہ پارٹی چھوڑنے کے اعلان کی ایم پی اے سردار عبد الحئی دستی نے سختی سے تردید کردی
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) October 28, 2022
وہ #حقیقی_آزادی_مارچ کی تیاریوں میں مصروف ہیں pic.twitter.com/NQJNIWOEyd
قبل ازیں دعویٰ کیا کہ مزید 5 ارکان پنجاب اسمبلی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے؟ انکا کہنا تھا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا تھا اور ہوا کچھ اور ہے۔ ممکن ہے ہم اسمبلی سے بھی استعفٰی دے دیں،ہم اگلے تین چار دن میں اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہو سکتے ہیں۔
خرم لغاری نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب تحریک انصاف لاہور سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کرنے والی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فیصل واواڈ نے بھی لانگ مارچ کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا تھا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ لانگ مارچ میں خون ہی خون اورجنازے ہی جنازے نظر آرہے ہیں،میں اپنے معصوم پاکستانیوں کو چند لوگوں کی سازش کیلئے مرنے نہیں دوں گا، خری وقت تک کوشش کروں گا کہ لاشوں اور خون کا کھیل بند ہو۔
عمران خان کو بتا چکا کہ اس سازش کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف نے فیصل واوڈا کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ جن کو قریب سمجھتا تھا وہ وقت آنے پر بدل گئے، فیصل واوڈا نے ڈرٹی ہیری کی فرمائش پر پریس کانفرنس کی، میرے لوگوں سے رابطے کر کے انہیں توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اسلام آباد میں جب سے ڈرٹی ہیری آیا لوگوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 6 hours ago

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- a day ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- a day ago
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- a day ago

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- a day ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 6 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- an hour ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 6 hours ago

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- a day ago

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- a day ago

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- a day ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 6 hours ago





.webp&w=3840&q=75)


