پاکستان
ثابت ہو گیا یہ شیطانی مارچ کرنے جا رہے ہیں : وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ثابت ہو گیا یہ شیطانی مارچ کرنے جا رہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور کی لیک آڈیو سے معلوم ہوا یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی سرحد پر بندوقیں پہنچا رہے ہیں۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب تک شیطانی مارچ جاری رہے گا میڈیا کو آگاہ کرتے رہیں گے اور یہ ایک فتنہ مارچ ہے۔ یہ مارچ قوم کو تقسیم کرنے کی سازش ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے قریبی ساتھی نے 4 روز پہلے کہا یہ خونی مارچ ہو گا۔ یہ سب کہنے والا گھر کا بھیدی تھا اور اسے فوری طور پر پارٹی سے نکال دیا گیا جبکہ نوٹس کے مطابق کم از کم 7 سے 15 دن تو دیئے جاتے ہیں۔ فیصل واؤڈا نے ان کا ملک دشمن اور گھٹیا ایجنڈا بے نقاب کر دیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان اس ملک کی تباہی چاہتا ہے اور عمران خان کا کوئی جمہوری رویہ ہے نہ ہی یہ سیاستدان ہے کیونکہ اگر یہ سیاستدان ہوتا تو کیا اس کا سب سے بڑا مسئلہ اپوزیشن ہوتا۔ صرف فتنہ ہی یہ بات کر سکتا ہے اور فتنہ اپنے کھیل کو شیطانی مارچ کے ذریعے مکمل کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد آ کر جلسہ کرنا تو اس کا مقصد نہیں ہے بلکہ اس کا مقصد ہے کہ یہاں آ کر لاشیں گرائیں اور یہ چاہتا ہے اسلام آباد میں فساد ہو، لاشیں گریں۔ ہو سکتا ہے اس کے اپنے بندے لوگوں کو مار دیں اور نام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ڈال دیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان نے امریکہ کے خلاف سائفر کی سازش کی اور اس سے کھیلیں گے کہتے ہوئے اس کے چہرے پر بہت سکون تھا۔ ایک ثبوت پیش کرنے جا رہا ہوں اور غیر اہم لوگوں کی اطلاعات بھی ہمارے پاس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چھوٹے کریمنل گروپس میں گجرات بھی پیش پیش ہے۔ ایک سابق وفاقی وزیر کی گفتگو کو بالکل نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پریس کانفرنس میں نئی آڈیو چلاتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور اس آڈیو میں کسی شخص سے بات کر رہے ہیں اور ایک شخص علی امین گنڈا پور سے پوچھ رہا ہے کہ کیا پوزیشن ہے جبکہ علی امین گنڈا پور اسلحہ اور لوگوں سے متعلق پوچھ رہا ہے۔ اس آڈیو کو سن لیں، یہ کس منہ سے کہہ رہا ہے کہ ہم پرامن مارچ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسلام آباد اور راولپنڈی کی سرحد پر بندوقیں پہنچا رہے ہیں اور مسلح افراد کیا امن کا پیغام پھیلائیں گے۔ ثابت ہو گیا کہ یہ شیطانی مارچ کرنے جا رہے ہیں، یہ فتنہ اور فساد پھیلانے جا رہے ہیں اور اب کوئی شک نہیں رہا کہ یہ آدمی ایک فتنہ ہے اور اس فتنے کا سر ابھی کچلنا چاہیئے ورنہ یہ ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔ بطور وزیر داخلہ یہ میری ذمہ داری بنتی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر ہم کوئی قدم اٹھاتے ہیں تو یہ آوازیں نہ آئیں کہ ہم پرامن احتجاج کرنے جا رہے ہیں، یہ شخص جمہوری نہیں ہے کیونکہ جمہوریت میں تو اختلاف رائے کا احترام کرنا پڑتا ہے۔ اس آڈیو کو غلط ثابت کر دیں اور فرانزک کروا لیں۔ ہم ہر قیمت پر اسلام آباد میں تمام شہریوں اور دفاتر کا دفاع کریں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ایکشن لینا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت کو متنبہ کرتا ہوں علی امین کی آڈیو کا نوٹس لیں جبکہ علی امین گنڈا پور اور اس کے ساتھیوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پنجاب کے چیف سیکرٹری اور آئی جی سے کہوں گا آپ کو معلومات مہیا کی ہیں۔ کل بھی عمران خان کے مارچ میں مسلح افراد شامل تھے اور آج بھی ہیں جبکہ گجرات میں بھی مخصوص حالات کی وجہ سے بندوقیں اکٹھی ہو رہی ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان ملک میں فتنہ اور فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں اور ایسے لوگوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، ہم ایکشن لیں گے۔ ایک ہی ٹولہ ہے جو جلسوں میں ہوتا ہے اور لوگ اپنے بچوں کو اس گمراہی سے بچائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے وہ اسلحہ کہاں سے لے رہا ہے اور لائسنس کہاں سے لے رہا ہے، اس طرح کے گروہ کا اکٹھا ہونا ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور اطلاعات ہیں یہ کوئی سین بنائیں گے جس سے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تصادم ہو گا۔ ان کا منصوبہ ہے لاشیں یہ گرائیں گے اور نام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لگے۔ علی امین گنڈا پور اسلام آباد میں ہوتا تو ہم گرفتار کر چکے ہوتے اور اگر علی امین گنڈا پور کو گرفتار نہ کیا گیا تو آئی جی اور چیف سیکرٹری خود ذمہ دار ہوں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اس وقت خیبرپختونخوا میں ہے جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اختیارات آئین میں درج ہیں اور ہم نے آئین اور قانون کے مطابق ان کو کہنا ہے اور نوٹس بھیجنا ہے۔ یہ ہر حربے استعمال کر کے اس ملک کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ بہت خطرناک کھیل ہے وزیراعلیٰ پنجاب کو بھی نوٹس لینا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بندوقیں اکٹھی کر رہے ہیں تو ان سے مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟ کیونکہ فواد چودھری نے 2 روز پہلے کہا کہ مذاکرات کے لیے بیٹھیں اور فواد چودھری کا بیان مثبت تھا لیکن فسادیوں کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔ مریم اورنگزیب نے جو کہا درست کہا، ہماری طرف سے مذاکرات کی کوئی پیشکش نہیں ہے۔ وفاقی حکومت ملک بھر میں کہیں بھی صورتحال کے مطابق ایکشن لینے کا اختیار رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہا ان 13 رہنماؤں کی رہنمائی حاصل کر کے ذمہ داری پوری کروں اب کمیٹی میں سمجھدار لوگ ہیں اور ان کی رہنمائی ضروری ہے۔
ارشد شریف قتل سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہم نے کینیا میں ٹیم بھیجی ہے جو پہنچ چکی ہے جس میں بہت ہی ذمہ دار افسران ہیں۔ ہماری بھیجی گئی ٹیم سے ایک دو روز میں اطلاعات ملیں گی اور ارشد شریف کیس سے متعلق علیحدہ نشست کروں گا۔
دنیا
اسپین: بدترین سیلاب سے 150 افراد ہلاک،ملک میں سوگ کا اعلان
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے
اسپین میں ہونے والی طوفانی بارشوں نے تباہی برپا کردی،شدید سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 سے زائد ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے مشرقی صوبے والنسیا میں شدید بارشوں نے نظام زندگی کو درہم برہم کر دیا، جس کے باعث انفراسٹرکچر کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ سیلابی ریلوں نے متعدد سڑکوں اور پلوں کو بہا لیا، اور کئی افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
بڑے پیمانے پرتباہی اور ہلاکتوں کے پیش نظر، اسپین کے وزیر اعظم نے ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ حکومت نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سے قبل 1973 میں اسپین میں آنے والے سیلاب نے تباہی مچا دی تھی جس کی وجہ سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
صحت
پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس ی تصدیق
اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور،کراچی اور حیدر آباد سمیت مختلف اضلاع کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے
پاکستان کے 20 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، قومی ادارہ صحت کی ریجنل انسداد پولیو لیبارٹری نے بھی اس کی تصدیق کردی۔
اسلام آباد کے سیوریج واٹر میں پولیو وائرس کے موجود ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، لاہور، راولپنڈی اور میانوالی کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس پایا گیا، حیدرآباد، جامشورو، قمبر، پشین، لکی مروت اور میرپورخاص کے سیوریج میں پولیو وائرس کی مثبت رپورٹ سامنے آئی ہے۔
اسی طرح کراچی سینٹرل، کراچی ساوتھ، کراچی ایسٹ اور کراچی کورنگی کے سیوریج میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کوئٹہ، نوشکی اور ژوب کے سیوریج میں بھی پولیو وائرس مثبت نکل آیا، پشاور اور ڈی آئی خان کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی رپورٹ مثبت نکلی ہے۔
ملک کے 20 اضلاع کے 26 مقامات کے سیوریج کے نمونے قومی ادارہ صحت کی لیبارٹری کو بھیجے گئے ہیں، ان ماحولیاتی نمونوں میں جنگلی پولیو وائرس کی قسم ڈبلیو پی وی ون کی تصدیق ہوئی ہے اسی طرح ضلع نوشکی اور میانوالی کے سوریج میں پہلی بار پولیو نمونے مثبت نکلے ہیں۔
پولیو سے متاثرہ 20 اضلاع کی ڈبلیو پی وی ون وائرس سے متاثرہ کے طور پر درجہ بندی کردی گئی۔ مجموعی طور پر 74 اضلاح پولیو وائرس سے متاثرہ پیں۔
ماہرین کے مطابق پولیو سے متاثرہ اضلاع پورے ملک کے پانچ سال تک کے بچوں کی صحت کے لیے خطرہ ہیں، انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے جاری ہے، ساڑھے چار کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔
حکام کی اپیل والدین اپنے بچوں کو مہم کے دوران پولیو ویکسین کے دو قطرے ضرور پلائیں۔
پاکستان
توشہ خانہ ٹو : عمران کان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور
اسلام آباد ہائی کورٹ نے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس مقرر کرنے کی ہدایت کر دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ ٹو میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پر اعتراضات دور کرتے ہوئے رجسٹرار آفس کو پیر کو کیس کی سماعت مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کیس کی سماعت کی، عمران خان کی جانب سے عائشہ خالد، شاہینہ شہاب و دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ اس درخواست پر تو رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں؟ وکیل عائشہ خالد نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست ہے۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے کہا ہے کہ رولز آف consistentsy ہے مگر یہاں مرد درخواست گزار ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشریٰ بی بی ضمانت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی عورت تھیں تو تب ضمانت بنی، کل ہی ایک اس طرح کی درخواست میں نے خارج کی ہے۔
عدالت نے شاور خاور ایڈووکیٹ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے وکالت نامہ جولائی کا ہے اور کاز آف ایکشن نومبر کا ہے، شاہ خاور صاحب اس معاملے پر آپ کی معاونت درکار ہے جس پر شاہ خاور نے بتایا کہ ایک روٹین پریکٹس ہیں، جب درخواست گزار جیل میں ہو تو ہم ایک ساتھ وکالت نامے دستخط کرا لیتے ہیں۔
وکیل بانی پی ٹی آئی شاہینہ شہاب نے درخواست پر نوٹسز جاری کرنے کی استدعا کی، جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ قانون فالو ہوگا۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے اور درخواست پیر کو مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 70 پیسے کمی
-
علاقائی 5 گھنٹے پہلے
علی امین گنڈاپور کا سرکاری ملازمین کےلئے بڑا اعلان
-
پاکستان 2 دن پہلے
اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی عدالت اور ڈپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن ترمیمی بل منظور
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
عدالت کا بانی چیئرمین کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات فراہم کرنے کا حکم
-
جرم 7 گھنٹے پہلے
مستونگ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 4 جاں بحق، 12 زخمی
-
دنیا 2 دن پہلے
امریکی انتخابات میں عرب ووٹرز کا کردار