جی این این سوشل

تجارت

انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مزید سستا ہوگیا

کراچی : انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر مزید 7 پیسے سستا ہو گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مزید سستا ہوگیا
انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مزید سستا ہوگیا

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت میں7 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 152 روپے 94پیسے پر آ گیاہے ، ڈالر کمی کے بعد 21 ماہ کی کم ترین سطح 154 روپے سے بھی نیچے آ گیاہے۔

مرکزی بینک کے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک میں ایک یورو کی قیمت 181.78 روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاؤنڈ 209.65، جاپانی ین1.39 اور سعودی ریال 40.78 روپے میں فروخت ہوا۔

دوسری جانب جمعہ کے روز سونا 300روپے فی تولہ سستا ہوا ہے جس کے بعد خالص 24قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ3ہزار800روپے فی تولہ رہی اسی طرح 22قیراط فی تولہ سونا 95ہزار 150روپے فی تولہ میں فروخت ہوا اور  21قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 90ہزار 825روپے رہی جبکہ  5 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 1330روپے رہی ۔

 

پاکستان

جسٹس شاہد وحید کا پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اختلافی نوٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جسٹس شاہد وحید کا  پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں اختلافی نوٹ جاری

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس میں جسٹس شاہد وحید نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔

جسٹس شاہد وحید نےاختلافی نوٹ میں لکھاکہ آرٹیکل 191 کا سہارا لینے کی اجازت ملی تو عدالتی معاملات میں بذریعہ آرڈیننس بھی مداخلت ہوسکے گی، عدالتی دائرہ اختیار میں اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے،سادہ قانون سازی سے عدالت کو کوئی نیا دائر اختیار تفویض نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ججز کمیٹی اپنے رولز پریکٹس اینڈ پروسیجر کے مطابق ہی بنا سکے گی، ججز کی تین رکنی کمیٹی پریکٹس اینڈ پروسیجر میں موجود خامیوں کو رولز بنا کر درست نہیں کر سکتی، اگر ججز کمیٹی کا کوئی رکن دستیاب نہ ہو تو اسکی جگہ کون لے گا؟ قانون خاموش ہے۔

اختلافی نوٹ میں لکھا گیا کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے مطابق کوئی دوسرا جج کسی کمیٹی ممبر کی جگہ نہیں لے سکتا، اگر کمیٹی کے دو ارکان چیف جسٹس کو صوبائی رجسٹری بھیجنے کا فیصلہ کریں تو کیا ہوگا؟چیف جسٹس سپریم کورٹ کے انتظامی سربراہ ہوتے ہیں انہیں دوسرے صوبے بھیجنے کے نتائج سنگین ہونگے۔

جسٹس شاہد وحید کے مطابق اگر ایک رکن بیمار اور دوسرا ملک سے باہر ہو تو ایمرجنسی حالات میں بنچز کی تشکیل کیسے ہوگی؟ قانون میں ان سوالات کے جواب نہیں، نہ ہی ججز کمیٹی ان کا کوئی حل نکال سکتی ہے، آئین کے مطابق آرٹیکل 184/3 کے درخواستیں قابل سماعت ہونے کا فیصلہ عدالت میں ہی ممکن ہے، ججز کمیٹی انتظامی طور پر کسی درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ نہیں کر سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

یاد رہے کہ 2 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

پاکستان میں سیوریج کے مزید چار نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں سیوریج کے مزید چار نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پہلے سے متاثرہ اضلاع سے لیے گئے سیوریج کے مزید 4 نمونوں میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی 1) پایا گیا ہے، جس سے رواں سال مثبت ماحولیاتی نمونوں کی تعداد 112 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس بات کی تصدیق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے پولیو ایریڈیکیشن نے کی جس میں کہا گیا کہ کراچی کے مختلف اضلاع سے جمع کیے گئے 3 اور پشین سے جمع کیے گئے ایک نمونے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔

نمونے جینیاتی طور پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کے درآمد شدہ وائے بی تھری اے کلسٹر سے منسلک ہیں۔ لیب کے ایک اہلکار کے مطابق رواں سال اب تک 33 اضلاع کے سیوریج کے نمونوں میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال رپورٹ کیے گئے تمام مثبت نمونوں اور 2 انسانی کیسز میں وائے بی تھری اے کلسٹر شامل ہے، جو 2021 میں ملک سے ختم ہو گیا تھا لیکن وہ افغانستان میں موجود تھا اور گزشتہ سال سرحد پار ٹرانسمیشن کے ذریعے دوبارہ ملک میں آگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے کے سیوریج کے پانی کے نمونے پولیو مہم کی کامیابی کا تعین کرنے کے لیے ایک بنیادی پیرامیٹر ہیں، مزید یہ کہ سیوریج میں وائرس کی موجودگی سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ علاقے میں بچوں کی قوت مدافعت میں کمی آئی ہے اور ان میں بیماری سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll