ائیرپورٹ حکام کےمطابق رحیم یار خان کے شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ پر میزائل لگنےسے رن وے پر 10 سے 15 فٹ لمبا اور گہرا گڑھا پڑ گیا ہے

پاک بھارت کشیدگی کے دوران رحیم یار خان میں متحدہ عرب امارات ( یو اے ای ) اور پاکستان کی دوستی کی علامت شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ کو بھارتی جارحیت سے نقصان پہنچا۔
ائیر پورٹ حکام کے مطابق ایک بھارتی ڈرون نے خاص اس لاؤنج کو نشانہ بنایاجو یو اے ای کے حکمران خاندان کےلیے مخصوص ہے۔
بھارتی حملے سے شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیر پورٹ کی ٹرمینل بلڈنگ اور رن وے کو نقصان ہوا ہے۔
حکام کے مطابق رحیم یار خان ائیرپورٹ 17 مئی کی رات 11:59 بجے تک رن وے کے مرمتی کام کی وجہ سے پروازوں کےلیے دستیاب نہیں ہوگا۔
ائیرپورٹ حکام کےمطابق رحیم یار خان کے شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ پر میزائل لگنےسے رن وے پر 10 سے 15 فٹ لمبا اور گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔
ایک ڈرون نےخاص اس لاؤنچ کو نشانہ بنایاجو یو اے ای کے حکمران اور ان کے خاندان کےلیے مخصوص ہے۔
جب کہ دوسرا ڈرون کار پارکنگ میں اور تیسرا رن وے پر گرا ہے،ائیرپورٹ بند ہونے کی وجہ سے حملےمیں کوئی فرد زخمی نہیں ہوا،حملے میں ائیر پورٹ کی بلڈنگ اور کنٹرول ٹاور محفوظ رہا۔
خیال رہے کہ رحیم یار خان ائیر پورٹ 1993 میں تعمیر کیاگیا تھا اور اس کا نام متحدہ عرب امارات کے پہلے صدر اور موجودہ صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے والد شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھاگیا تھا۔
شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیر پورٹ کی تعمیر متحدہ عرب امارات کی فنڈنگ سے ہوئی تھی۔حکام کے مطابق غیرفوجی مقاصد کےلیے استعمال ہونےوالے شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ کو بھارت نے تین ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
متحدہ عرب امارات کےحکمران خاندان کے افراد کی رحیم یار خان آمد شیخ زاید بن سلطان النہیان ائیرپورٹ کےذریعے ہی ہوتی ہے۔یو اے ای کے حکمران خاندان کے افراد چھٹیاں گزارنے اور شکار کی غرض سے رحیم یار خان آتے ہیں۔
پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطے میں عالمی ماڈل بننے کا خواہاں ہے،بلال
- 13 hours ago
انڈر 19ایشیا کپ: بھارت نے پاکستان کو 90رنز سے ہرادیا
- 14 hours ago

پاکستان کی سوڈان میں اقوام متحدہ کی عبوری سکیورٹی فورس پرحملے کی مذمت
- 13 hours ago

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 2 days ago
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 2 days ago
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 2 days ago
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 13 hours ago
آسٹریلیا ، فائرنگ واقعے میں 12افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 14 hours ago

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 2 days ago

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 2 days ago

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 2 days ago
خیبرپختونخوا:ضلع مہمند، بنوں میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
- 13 hours ago



