اداکار احسن خان، اداکارہ صاحبہ، ثنا، ڈرامہ رائٹر ڈائریکٹر عاصمہ بٹ کا پاکستانی بہادر سپوتوں کو خراج تحسین
معروف اداکار و میزبان احسن خان نے کہا کہ پاک فوج ہماری حفاظت پر معمور ہے، میں اور میرے بچے آپ اور آپ کے گھر والے اللہ پر بھروسہ کر کے سکون سے سو کر اٹھتے ہیں


معروف اداکار و میزبان احسن خان نے کہا کہ پاک فوج ہماری حفاظت پر معمور ہے، میں اور میرے بچے آپ اور آپ کے گھر والے اللہ پر بھروسہ کر کے سکون سے سو کر اٹھتے ہیں،پوری دنیا میں ہماری فوج کا۔نام۔بلند ہوا ہے اور ہمیں عزت ملی ہے،،یقیناً عزت دینے والی رب ذوالجلال کی ذات ہے ۔
ہمیشہ سنتے تھے قوم کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور الحمداللہ آج دیکھ بھی لیا۔
اداکارہ صاحبہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا،، ہمیں بہادر افواج پر فخر ہے۔
معروف اداکارہ ثنا نے کہا کہ بحیثیت قوم ہمیں مسلح افواج پر فخر ہے،، جس طرح آپ نے دشمن کا مقابلہ کیا اسے سراہتے ہیں،، سیز فائر ایک اچھا فیصلہ ہے لیکن ہمیں اب کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے،، فنکار امن کا سفیر ہوتا ہے،، ہم کسی بھی ملک سے وابستہ ہوں لیکن ہم انسان ہیں ،،ہم امن چاہتے ہیں لیکن جارحیت کی صورت میں کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ہدایتکارہ عاصمہ بٹ نے کہا کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاک افواج نے ثابت کردیا کہ کسی بھی صورت میں پاکستان کی سالمیت پر سمجھوتا قابل قبول نہیں۔فنکار آہنی دیوار کی مانند پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عاصمہ بٹ نے بھارتی جارحیت کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام فنکار اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ماضی میں جس طرح میڈم نور جہاں نے قومی ترانے گا کر فوج کے جوانوں کے حوصلے بلند کیے،اسی طرح آج بھی پاکستان کے فنکار بہادر فوج کے حوصلے بلند کرنے کے لیے میدان میں نکلنے کو تیار ہیں۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 hours ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 7 hours ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 6 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- an hour ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 7 hours ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago




