پاکستان
عمران خان کی مارچ ، اپریل میں انتخابات کی پیشگوئی پر مریم اورنگزیب کا ردعمل آگیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے الیکشن پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں وہ زخم کافی ہیں، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے،
آپ نے کشمیر ، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ آپ نے چیئرمین نیب سے ڈیل کی،
ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کر کے کی، آپ ڈی جی ایف آئی اے سے ڈيل کرنا چاہتے تھے، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دے کر ان کے ساتھ بھی ڈيل کرنا چاہتے تھے۔
پاکستان
پاکستان میں کل ووٹرز کی تعداد کتنی ہے؟ الیکشن کمیشن نے رپورٹ جاری کر دی
مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے
الیکشن کمیشن پاکستان (ای سی پی) نے ملک میں کل ووٹر ز کی تعداد کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 13 کروڑ 22 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
پاکستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 10 لاکھ 76 ہزار 830، خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 11 لاکھ 77 ہزار 480 ہے، مرد ووٹرز کی شرح 53.74 فیصد اور خواتین کی 46.26 فیصد ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ سے زائد ہے، جبکہ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 2 کروڑ 77 لاکھ سے زائد ہے۔
اسی طرح بلوچستان میں رجسٹرڈ ووٹ کی تعداد 55 لاکھ سے زائد ہے، خیبر پختونخواہ میں دو کروڑ 25 لاکھ سے زائد ووٹر رجسٹر ہیں، جبکہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں 11 لاکھ 54 ہزار سے زائد ووٹ رجسٹرڈ ہیں۔
علاقائی
کرم میں جاری جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 97 ہو گئی
پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے
خیبر پختونخوا کے علاقے کرم ایجنسی میں فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تمام کوششیں ناکام ہونے کے بعد دونوں اطراف سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جھڑپوں سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے اموات کی تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی۔
چند روز قبل کرم میں فریقین کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا تاہم اس کے باوجود پچھلے کئی روز سے جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے نتیجے میں کل مزید 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ اس قبل پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 21 نومبر کو مسافر گاڑیوں پر حملے میں 52 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق پشاور پاراچنار مرکزی شاہراہ 9 روز سے بند ہے جب کہ ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ کا کہنا ہے کہ مرکزی شاہراہ بند ہونے سے افغانستان کے ساتھ خرلاچی بارڈر پر تجارت بھی بند ہے، جبکہ علاقے میں حالات کشیدہ ہونے کے باعث انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
جرم
لکی مروت:فائرنگ سےسب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق
جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فائرنگ سے سب انسکپٹر سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ کا ایک واقعہ لکی مروت کے علاقے پہاڑ خیل پکہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر عبدالقدیر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر کا تعلق پنجاب پولیس سے تھا۔
پولیس ذرائع کے مطابق شہید پولیس اہلکار عبد القدیر مروت فیصل آباد میں اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے تھا اور چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں مقامی باپ بیٹا بھی شامل ہے۔
فائرنگ کے بعد ملزمان واردات کے مقام سے فرار ہوگئے،جبکہ تینوں لاشیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
-
پاکستان 3 گھنٹے پہلے
صحافی مطیع اللہ جان کی ضمانت منظور
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
علاقائی 2 دن پہلے
سینئر صحافی مطیع اللہ جان دہشت گردی کے مقدمے میں گرفتار
-
پاکستان ایک دن پہلے
سلمان اکرم راجہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
چیمپئنز ٹرافی کہاں ہو گی؟آئی سی سی کا اجلاس کل تک ملتوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
بشریٰ بی بی سے اختلاف کی خبریں مخص پروپیگنڈا ہے، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان ایک دن پہلے
صاحبزادہ حامد رضانے پی ٹی آئی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا