لاہور : 70 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے خصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز کر دیا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز ویکسین کی مدد سے بزرگوں کو ایک بار ہی ویکسینیشن سینٹر آنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطا بق 70 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے خصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز کر دیا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز ویکسین کی مدد سے بزرگوں کو ایک بار ہی ویکسینیشن سینٹر آنا پڑے گا۔معمر افراد کو کم سے کم زحمت اور زیادہ سے زیادہ سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں سینٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے تاکہ شہری باسہولت قریب ترین سینٹر سے ویکسین لگواسکیں۔ 70 سال سے زائد عمر افراد سے گزارش ہے کہ بروقت ویکسین لگوائیں۔ یاد رکھیں دستیاب ویکسین ہی بہترین ویکسین ہے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے بروقت ویکسین لگوائیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید100 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار329ہوگئی ہےجبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 15ہزار 968 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد73 ہزار 078ہے ۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 923ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار908افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 68ہزار 284ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد97 ہزار 318ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2586افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار178کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 213 مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 902جبکہ اموات کی تعداد601 تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 103افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار260ہوچکی ہے جبکہ395 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 1772افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک6لاکھ27ہزار561مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- a day ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago






