Advertisement

70 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئےخصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز

لاہور : 70 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے خصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز کر دیا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز ویکسین کی مدد سے بزرگوں کو ایک بار ہی ویکسینیشن سینٹر آنا پڑے گا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Apr 11th 2021, 8:42 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطا بق  70 سال سے زائد عمر کے افراد کے لیے خصوصی سنگل ڈوز ویکسین کا آغاز کر دیا گیا، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ سنگل ڈوز ویکسین کی مدد سے بزرگوں کو ایک بار ہی ویکسینیشن سینٹر آنا پڑے گا۔معمر افراد کو کم سے کم زحمت اور زیادہ سے زیادہ سہولت دینا اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ  صوبہ بھر میں سینٹرز کی تعداد بھی بڑھائی جا رہی ہے تاکہ شہری باسہولت قریب ترین سینٹر سے ویکسین لگواسکیں۔ 70 سال سے زائد عمر افراد سے گزارش ہے کہ بروقت ویکسین لگوائیں۔ یاد رکھیں دستیاب ویکسین ہی بہترین ویکسین ہے۔ افواہوں پر کان نہ دھریں، اپنی اور اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے بروقت ویکسین لگوائیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید100 افراد چل بسے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار329ہوگئی ہےجبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 15ہزار 968 ہو گئی ہے ۔ ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد73 ہزار 078ہے ۔

پنجاب

پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ45ہزار 923ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 6 ہزار908افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔

سندھ

سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد  2 لاکھ 68ہزار 284ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 523 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

خیبرپختون خوا

خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد97 ہزار  318ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 2586افراد چل بسے۔

بلوچستان

بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 20ہزار178کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں 213 مریض چل بسے ۔

اسلام آباد

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد 64 ہزار 902جبکہ اموات کی تعداد601 تک جاپہنچی ۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 103افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 103افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔

آزاد کشمیر

آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 14 ہزار260ہوچکی ہے جبکہ395 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ  24گھنٹوں میں 1772افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک6لاکھ27ہزار561مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

Advertisement
امریکہ نے ایک دفعہ پھر جارحیت شروع کر دی،ایران کے کویت،اور بحرین پر جوابی حملے

امریکہ نے ایک دفعہ پھر جارحیت شروع کر دی،ایران کے کویت،اور بحرین پر جوابی حملے

  • 16 گھنٹے قبل
مہنگا سونا اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا اچانک ہزاروں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 16 گھنٹے قبل
آئندہ بجٹ میں ملازمین تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

آئندہ بجٹ میں ملازمین تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہوگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں

  • 16 گھنٹے قبل
گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی،تمام انتظامات مکمل

گلگت بلتستان اسمبلی انتخابات کے لئے پولنگ کل ہوگی،تمام انتظامات مکمل

  • 16 گھنٹے قبل
جنگ کے دوران امریکہ واسرائیل نے یواے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی،عباس عراقچی

جنگ کے دوران امریکہ واسرائیل نے یواے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی،عباس عراقچی

  • 2 دن قبل
جنوبی وزیرستان: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق،2 زخمی

جنوبی وزیرستان: زمین کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق،2 زخمی

  • 15 گھنٹے قبل
آزاد کشمیر میں عام انتخابات کب ہونگے؟ حکومت نے  تاریخ کا اعلان کردیا گیا

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کب ہونگے؟ حکومت نے  تاریخ کا اعلان کردیا گیا

  • ایک دن قبل
پاکستان اور تاجکستان کا افغانستان میں دہشتگرد کیمپوں، منشیات کی پیداوار پر اظہارِ تشویش

پاکستان اور تاجکستان کا افغانستان میں دہشتگرد کیمپوں، منشیات کی پیداوار پر اظہارِ تشویش

  • 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل کا ذخیرہ باقی ہے، جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ

ایران کے پاس صرف 21 سے 22 فیصد میزائل کا ذخیرہ باقی ہے، جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ٹرمپ

  • 15 گھنٹے قبل
ایران امریکہ مذاکرات:محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے

ایران امریکہ مذاکرات:محسن نقوی ایرانی سپریم لیڈر کیلئے خصوصی پیغام لے کر تہران جائیں گے

  • 15 گھنٹے قبل
گرفتارخارجی دہشت گرد عمردین عرف جذبہ کا اعترافی بیان ،فتنہ الخوارج کا گمراہ کن بیانیہ بے نقاب

گرفتارخارجی دہشت گرد عمردین عرف جذبہ کا اعترافی بیان ،فتنہ الخوارج کا گمراہ کن بیانیہ بے نقاب

  • 16 گھنٹے قبل
Advertisement