Advertisement
پاکستان

الخدمت فانڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 70 کروڑ روپے کا ونٹر پیکیج تقسیم

ونٹر پیکیج تقسیم کا مقصد سیلاب متاثرین کو سردی اور بیماریوں سے بچانا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر فروری 4 2023، 6:57 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
الخدمت فانڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرین میں 70 کروڑ روپے کا ونٹر پیکیج تقسیم

لاہور: الخدمت فانڈیشن کی جانب سے  70 کروڑ روپے کی لاگت سے سیلاب متاثرہ علاقوں سمیت ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ نادار خاندانوں میں ونٹر پیکیج تقسیم کر دیا۔

 الخدمت فانڈیشن پاکستان لاہور کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن کا کہنا تھا کہ الخدمت فانڈیشن کے ونٹر پیکیج تقسیم کا مقصد سیلاب متاثرین کو سردی اور بیماریوں سے بچانا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  گزشتہ سال آئے ملک گیر سیلاب کے باعث گلگت بلتستان، جنوبی پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مشکلات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا اور شدید سردی کے باعث بچے، خواتین اور بزرگوں میں بڑے پیمانے پر بیماریاں پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ترجیحاً سیلاب متاثرہ علاقوں کمبل، گرم چادریں، جیکٹ، سویٹر، جرسی، دستانے، گرم جرابیں اور گرم ٹوپیاں تقسیم کیں۔ 

صدر الخدمت فانڈیشن نے بتایا کہ الخدمت کی ونٹر پیکیج مہم میں انہیں اندرون ملک کے ساتھ بیرون ممالک سے مخیر حضرات اور رفاعی اداروں کا ساتھ بھی رہا اور اس کے ساتھ ساتھ الخدمت والنٹیرز نے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم کا آغاز بھی کیا تاکہ عام افراد اپنی مدد آپ یا الخدمت جیسے رفاعی اداروں کی مدد سے سیلاب متاثرین تک گرم کپڑے، لحاف اور بستر پہنچا سکیں۔

ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ  الخدمت فانڈیشن کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں کے بعد بحالی  و تعمیر نو کے حوالے سے تعمیر وطن پروگرام جاری ہے اور ہم متاثرین کی مکمل بحالی تک اپن کی مدد کے لیے کوشاں رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ونٹر پیکیج ملنے پر شبنم بی بی نے بتایا کہ اس کے خاوند چند سال پہلے کوئلے کی کان میں کام کے دوران اللہ کو پیارے ہو گئے۔ جس کے بعد وہ اپنے تین بچوں کے ساتھ گزر بسر کر رہی ہیں۔ گزشتہ سال سیلاب سے ان کا گھر تباہ ہو گیا اور سامان بھی استعمال کے قابل نہیں رہا۔ لورالائی میں شدید سردی پڑتی ہے اور سردیوں کے آغاز میں وہ بہت زیادہ پریشانی تھیں کہ اگر گرم کپڑوں، لحاف اور بستروں کا بندوبست نا ہوا تو ان کے بچے بیمار ہو جائیں گے۔ لیکن الخدمت فانڈیشن نے ہمیں گرم کپڑے، بستر اور رضائیاں دیں اور اب ہمارا گھر بھی بنا کر دے رہے ہیں، جس کے لیے وہ الخدمت کی شکر گزار ہے۔

الخدمت فانڈیشن کے سینئر منیجر میڈیا ریلشنز شعیب ہاشمی نے بتایا کہ ونٹر پیکیج تقسیم الخدمت فانڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کا حصہ ہے۔ الخدمت فاونڈیشن ونٹر ڈرائیو کا آ غاز ہر سال ستمبر کے مہینے سے کر دیتا ہے اور یہ سلسلہ مارچ کے آخر تک جاری و ساری رہتا ہے۔ ناگہانی آفات سے متاثرہ علاقوں کے ساتھ ساتھ الخدمت ملک بھر میں نادار افراد کے لیے ونٹر پیکیج تقسیم کے پروگرامات کا انعقاد کرتی ہے جس میں الخدمت کے رضاکار منظم اور مربوط نظام کے تحت چھان بین کے بعد ترجیحا بیوہ خواتین، یتامی، نادار اور معذور افراد کی فہرستیں تیار کرتے ہیں، جنہیں کوپن جاری کرنے کے بعد پروگرامات میں دعوت دی جاتی ہے۔

خاص طور پر برف میں پھنسے ہوئے دیہاتوں میں، جہاں کوئی گاڑی جانا ممکن نہیں وہاں الخدمت کے رضاکار پیدل چل کر ونٹر پیکیج پہنچانے کا اہتمام کرتا ہے، اِس کے علاوہ الخدمت کے رضاکار فٹ پاتھ پر سونے والے مزدوروں، ٹھیلے یا ریڑھی لگانے والوں اور مزدوروں کو بھی جیکٹ،لحاف، بستر اور گرم چادریں فراہم کرنے کا اہتمام کرتی ہے۔

Advertisement
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 2 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 5 days ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 4 days ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 5 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 2 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 4 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 2 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 4 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 2 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 4 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 4 days ago
Advertisement