جی این این سوشل

کھیل

قبول ہے! قبول ہے! قبول ہے! شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح

نکاح کے بعد تقریب مقامی کلب میں ہوئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

قبول ہے! قبول ہے! قبول ہے! شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا نکاح
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نکاح 3 فروری بروز جمعہ کراچی کی مقامی مسجد میں مولانا عبدالستار نے پڑھایا، نکاح کے بعد تقریب مقامی کلب میں ہوئی۔

جہاں شاہین آفریدی اپنے سسر بوم بوم آفریدی کیساتھ داخل ہوئے، شاہین اور شاہد آفریدی سفید شیروانی میں ملبوث نظر آئے۔

حق مہر: 
دلہن کے حق مہر میں 131 تولہ چاندی کی مالیت آج کل کے چاندی کے حساب سے 3 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

طعام:

طعام میں مہمانوں کے لیے اسٹارٹر میں فریش جوس، ہومس وِد پیٹا اور ڈائنمائٹ شرمپ پیش کیا گیا۔اسٹارٹر کے بعد مین کورس میں چکن چرغا، مٹن سیخ کباب، مٹن چاپس، فائر چلی فِش، مٹن قورمہ، بریانی، ڈرائی بیف وِد چلی ، سبزی میں پالک ، سلاد اور چٹنی تھی۔اس کے علاوہ میٹھے میں گلاب جامن، پان مصالحہ اور کشمیری چائے بھی مہمانوں کو پیش کی گئی۔

دلہا، دلہن کی گزارش: 

'دلہا اور دلہن آپ سب سے درخواست کرتے ہیں کہ اس تقریب میں باہری دنیا سے رابطہ منقطع کرکے ان خاص لمحات میں شریک ہوں'۔
 
تقریب کی منفرد بات:
شاہین اور انشا کے نکاح کی تقریب کی منفرد بات یہ تھی کہ یہاں سارا وقت اسپیکرز پر نعتیں چلائی گئیں۔

شاہدآفریدی کا ٹویٹ:
صبح شاہد آفریدی نے بیٹی اور داماد کے نکاح کی تصویر جاری کی اور ساتھ ہی ان کے لیے خوبصورت پیغام بھی ٹوئٹر پر لکھا۔شاہد آفریدی نے لکھا 'بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے'۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ 'بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں'۔انہوں نے لکھا کہ 'بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، ان دونوں کو میری طرف سے ،مبارک ہو'۔

پی سی بی کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان، اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ بھی تقریب میں موجود ہیں

تقریب میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، سابق کپتان سرفراز احمد، نسیم شاہ اور حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والے شاداب خان و دیگر بھی موجود تھے۔

دنیا

سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب میں پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا

سعودی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نہیں آیا ہے اب پہلا روزہ جمعرات کو ہو گا۔

دوسری جانب سعودی عرب میں شاہ سلمان کی جانب سے کابینہ اجلاس کے دوران اُمت مسلمہ کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ کے لیے رواں سال کا مقدس مہینہ امید اور امن کا باعث بنے گا۔

شاہ سلمان کی طرف سے حرمین شریفین کے زائرین کی خدمت کرنے والے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعلیٰ ترین کارکردگی اور عمدگی کے ساتھ کام جاری رکھیں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زائرین اپنی عبادات آرام اور سکون کے ساتھ ادا کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت کم ہونے کے بعد صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 14 امریکی ڈالر کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک ہزار 968 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، فیصل آباد سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔

فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2658 روپے کی بڑی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 68 روپے ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیخ رشید کی پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت

سیاسی ورکرز کی گرفتاری اور تشدد ظلم، بربریت اورانتہا پسندی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ رشید کی پی ٹی آئی  کے کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد کی مذمت

سابق وفاقی وزیر داخلہ  اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سیاسی ورکرز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے کے بعد راولپنڈی کی پولیس 70 سے 80 ورکرز کو گرفتار کر کے لے گئی ہے، میں سیاسی ورکرز کو پولیس کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ظلم، بربریت اورانتہا پسندی ہے، انہوں نے ہر قیمت پر الیکشن سے فراری کا فیصلہ کر لیا ہے اور تحریک انصاف کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے لیکن ہمارے حوصلے بلند ہیں، ہمارے جذبے بلند ہیں، تمام گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتا ہوں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سےابھی تک کوئی معاہدہ طےنہیں پایااورنہ ہی کسی دوست ممالک سے5ڈالرکی مددملی ہے۔ظلم یہ خودکرتےہیں اورواویلابھی نہیں ڈالنےدیتے۔بیساکھیوں کےسہارےزیادہ دیرحکومتیں نہیں چلتی۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ ہم کل کے جلسے کو ایک تاریخی جلسہ بنائیں گے، پی ٹی آئی ورکرز اور اپنے لوگوں سے کہوں گا کہ احتیاط برتیں، پاکستان، عمران خان، اثاثوں کے دفاع کیلئے دل اور جان کی بازی لگانے کے لئے تیار ہو جائیں۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ساڑھے چھ سو روپے آٹے کا تھیلا بارہ سو روپے کا ہوگیا اور ڈرامہ یہ کیا جا رہا ہے کہ آٹا مفت تقسیم کریں گے۔11 مہینےپی ڈی ایم نے جو کیا وہ خودالٹا انکے گلے پڑا ہےآخر کار لوگ بھوک مہنگائی اور ننگ کے مارے سڑکوں پر آئیں گے اور اپنا حق لے کر رہیں گے۔90روزمیں صاف اورشفاف الیکشن میں ہی ملک کی بقاء ہے

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll