کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق علم نہیں،انٹرویو دیکھ کر اس پر ردِعمل دوں گی،وفاقی وزیر اطلاعات


وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو بارے علم نہیں۔
مریم اورنگزیب نے ایبٹ آباد نے پریس کانفرنس کی،صحافی نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق سوال پوچھا جس پر انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے انٹرویو سے متعلق علم نہیں،انٹرویو دیکھ کر اس پر ردِعمل دوں گی۔
یاد رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل قریب میں تو مریم نواز کو وزیراعظم بنتا نہیں دیکھ رہا،عمران خان سے متعلق بیان پر رنجیدہ ہوں ایسا نہیں کہنا چاہئیے تھا۔ہر ایک کی زندگی میں کمی بیشی ہوتی ہے۔
مجھے عمران خان پر ذاتی حملہ نہیں کرنا چاہئیے تھا۔ہمارے اندر بھی ایسے ہیں جو تنظیم سازیوں میں پھنس گئے،لوگ پوچھتے ہیں تنظیم سازی کا بتائیں تو سر شرم سے جھک جاتا ہے۔
سیاسی مقابلہ سیاست سے ہونا چاہئیے، یہاں تو ہر طرف گند ہے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ ہم نے ووٹ کو عزت دو کے بیانیے کو بےعزت کر دیا۔ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ اب ہم نے دفن کر دیا ہے۔ پرویز رشید کے علاوہ جس نے بھی ایکسٹینشن کو ووٹ دیا وہ مجرم ہے۔ میاں صاحب کو بھی ایکسٹینشن کے ووٹ کا نہیں کہنا چاہئے تھا۔جس دن ہم نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو ایکسٹینشن کا ووٹ دیا اس دن ہمارا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ دفن ہو گیا۔
نوازشریف وہی شخص تھا جنہوں نے ان کو للکارا تھا۔میاں صاحب کو ورغلایا گیا،ان سے جھوٹ بولتے تھے۔میں ان کے نام بھی لوں گا جنہوں نے نوازشریف سے فراڈ کیا۔ورغلانے والی وہی ٹیم ہے جو میاں صاحب کے گھٹنے پکڑتے تھے۔
یہی لوگ آ کر بتاتے تھے کہ اس طرح کر لیں تو اس طرح ہو جائے گا،جو بھی ہے نوازشریف کوبتانا چاہئیے کس نے غلط فیصلہ کرایا۔ 28 نومبر سے پہلے حکومت جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے نیچے دبی ہوئی تھی،یہ کوئی بات ہے کہ آپ لیڈر کے آگے کھڑے ہی نہیں ہو سکتے ہیں۔

پنجاب حکومت کا عوام پر ایک اور مہنگائی بم، اسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت ختم
- 3 hours ago

ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے جیولن تھرو کی نئی رینکنگ جاری کر دی،ارشد ندیم کونسے نمبر پر ہیں؟
- 2 hours ago

سندھ طاس معاہدے پر عالمی فیصلے کا خیر مقدم، پاکستان کا مؤقف درست ثابت ہوا: وزیر اعظم
- 24 minutes ago

اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کی تحلیل کا حکم دیدیا
- 18 minutes ago

اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر کیس کا فیصلہ چیلنج کردیا
- 4 hours ago

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف رائٹر وڈائریکٹر اقبال رضوی انتقال کر گئے
- 3 hours ago

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور سحر مرزا کی بغیر فلٹر وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
- 4 hours ago

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 'بنو قابل' پروگرام ٹیم کی دوروزہ نیشنل ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد
- an hour ago

پاکستانی پاسپورٹ پر شہری کتنے ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کر سکیں گے؟
- 3 hours ago

اسرائیلی جارحیت سےشہید سائنسدانوں، فوجی جنرلز اور بچوںسمیت 60افراد کی نماز جنازہ کی تیاریاں مکمل
- 5 hours ago
معروف فلمی نغمہ نگار الطاف باجوہ شدید علالت کے باعث اسپتال داخل
- 31 minutes ago

لاہور: شاہدرہ میں مکان کی چھت گرنے سے2کمسن بچے جاں بحق،3 افراد زخمی
- 6 hours ago