منشیات کی سمگلنگ پختونخوا حکومت کی زیرنگرانی ہوتی ہے جس کا پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہوتا ہے،عطا تارڑ
پی ٹی آئی کی ذہنیت پاکستان مخالف ہے، آپ انڈین چینل پر جاکرکشمیریوں ،معرکہ حق اوراپنے شہدا کی بات نہیں کرتے ،شرم آنی چاہیے،عطا اللہ تارڑ


اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت منشیات کی سمگلنگ اور دہشت گردوں کو پروموٹ کر رہی ہے، ا حکومت کی زیرنگرانی منشیات کی سمگلنگ ہو رہی ہے جس کا پیسہ دہشت گردی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں افواہیں پھیلانے کا سلسلہ جاری ہےپی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ کھل کرسامنے آرہا ہے، کے پی صوبائی حکومت کی کوتاہیوں کی وجہ سے دہشتگردیہاں آتے ہیں۔
پریس کانفرنس میںانہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کو مقامی علاقوں میں پناہ ملتی ہے، دہشتگردی کے کیسز کی تعداد 4ہزار سے تجاوز کرگئی، پراسکیوشن کا سسٹم صوبائی حکومت کے ماتحت ہے۔
سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو اڈیالہ کے باہر نعرے لگانے آتے ہیں لیکن پراسکیوشن کے سپیلنگ نہیں آتے، خیبرپختونخوا میں پراسکیوشن بالکل فیل ہے،ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12سال میں پراسکیوشن کا نظام بناکر دہشتگردوں کو سزا نہیں دلواسکی، پچھلے 3سال میں دہشت گردوں کے خلاف مقدمات میں کسی ایک پر سزا نہیں ہوئی۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ملک میں امن وامان کے لیے سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں منظم سازش کا حصہ ہیں، افغان رجیم کی کمزوریوں کی وجہ سے دراندازی بڑھ گئی ہے، افغانستان سے دراندازی روکنے کے لیے فوج کی کارروائیاں جاری ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی، انہوں نے افغانستان سے جاری دہشتگردی کا بتایا، عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سیاسی لوگوں کادہشتگردوں کیساتھ گٹھ جوڑ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج بھی خیبرپختونخوا میں غیرقانونی ٹھیکوں پر پہاڑ کاٹے جارہے ہیں، جنوری 2025سے اگست تک ڈرگ ٹریفیکنگ کے10ہزارکیسز اورصرف 600کیسز میں سزا ہوئی، وزیرعظم شہبازشریف کی سربراہی میں ایف بی آر میں ریفارمز جاری ہیں، کے پی حکومت پہاڑ کاٹ رہی ہے،منشیات اسمگلنگ اوردہشتگردوں کو پروموٹ کررہی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت اس مافیا کو پروموٹ کررہی ہے جو سال کا کئی سوارب روپے ٹیکس کھاجاتے ہیں، سال کا ایک ہزار ارب روپے سے اوپر کا شارٹ فال نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا ہے، یہ سارا پیسہ دہشتگردوں کو جارہا ہے، برسراقتدار لوگوں کی جیبیں بھری جاتی ہیں اوروہ دہشتگردوں کو چھت فراہم کرتے ہیں۔
انہوں نےمزید کہا کہ پاک فوج نے افغانستان کی جارحیت پر بھرپور جواب دیا وہ چوکیاں چھوڑ کر بھاگے، صرف پی ٹی آئی کی حکومت کو افغانستان کی ہار کا دکھ ہوا، آج یہ افغانستان کی حمایت میں ان کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، اسلام آباد کچہری حملے میں افغانی خودکش حملہ آور ملوث تھا۔
انہوں نےتحریک انصاف پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہاکہ پی ٹی آئی کو معرکہ حق کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی، پی ٹی آئی دور میں معیشت ڈوب چکی تھی، معیشت اس وقت مستحکم ہے جو ان کو ہضم نہیں ہورہا۔
پریس کانفرنس میں ان کا کہنا تھاکہ بانی کی بہن نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر انٹرویو دیا، کیا نورین خان نیازی نے بھارتی چینل پر مودی کی مذمت کی؟ یہ بھارتی چینلز پر جاکر ملک کو بدنام کررہے ہیں۔
وزیر اطلاعات کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں 9مئی کو جتھوں کے ساتھ موجود تھیں، 9 مئی کے منصوبہ ساز اورسہولت کار جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ سہیل آفریدی اوران کی حکومت نے اسلام آبادجی الیون کچہری خودکش حملے پر کوئی بیان نہیں دیا، پچھلے کچھ دنوں سے ڈرامہ رچایا جارہا ہے، ایک ملک کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہوتی ہے، ان سے محبت سمجھ نہیں آتی۔
انہوں نےمزید کہا کہ بھارتی چینلز کو معلوم ہے پی ٹی آئی کی ذہنیت پاکستان مخالف ہے، آپ انڈین چینل پر جاکرکشمیریوں ،معرکہ حق اوراپنے شہدا کی بات نہیں کرتے ،شرم آنی چاہیے، آپ سزایافتہ مجرم کیلئے جھوٹا پروپیگنڈا کررہے ہیں، بانی جیل میں فائیوسٹار ہوٹل والی سہولیات انجوائے کررہے ہیں ایسی مثال دنیا میں نہیں ملے گی۔

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 17 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 13 گھنٹے قبل

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 17 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 15 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 15 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 14 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 17 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 17 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
- 12 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 15 گھنٹے قبل

اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
- 10 گھنٹے قبل








