پشاور:وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا این ایف سی ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان
4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں، سہیل آفریدی


پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی )ایوارڈ کی میٹنگ میں شرکت کا اعلان کردیا ہے۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی اور صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے این ایف سی کا اجلاس بلایا گیا ہے اور پارلیمانی پارٹی نے اجلاس میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔
سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی کےاجلاس میں فیصلہ ہوا کہ این ایف سی میٹنگ میں شرکت کرینگے،قبائلی اضلاع کو 2018 میں ضم کیا گیا لیکن فنڈز نہیں دئیےگئے۔
پریس کانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں2018 سے 2025 تک خیبرپختونخوا کا حصہ نہیں دیاجارہا،یہ میرا نہیں صوبے کا حق ہے۔تمام مکاتب فکر کا حق بنتا ہے کہ این ایف سی پر بات کریں۔
وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق 11ویں نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) کا ابتدائی اجلاس چار دسمبر 2025کو منعقد ہوگا،چاروں صوبے پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سندھ اپنی مالی صورت حال اور بجٹ ضروریات پر بریفنگ دیں گے ۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ ایک ہزار 350 ارب روپے 7 سال کے وفاق پر این ایف سی ایوارڈ میں واجب الادا ہے، صوبے بھر کے جامعات میں این ایف سی ایوارڈ سے متعلق سیمینار کررہے ہیں، تاکہ نوجوان نسل کو بھی معلوم ہو کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی صوبے کے حقوق کیلئے مٹینگ کرنی ہے۔
پریس کانفرنس میںبانی پی ٹی آئی کے حوالےان کا کہنا تھاکہ 4 نومبر سے بانی پی ٹی آئی کو آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، بین الاقوامی میڈیا سے بانی پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آرہی ہیں، ہم اڈیالہ گئے وہاں دو منٹ کیلئے نہیں ملنے دیا گیا، ہائیکورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہ ہوسکی۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ ہماری تحریک صوبے کے حقوق کے لیے الگ اور سیاسی جدوجہد الگ سے ہے، وفاقی حکومت چاہتی ہے تصادم ہو لیکن ہم ایسا موقع نہیں دیں گے، ہم نے آدھا خیبر پختونخوا نہیں کھویا یہاں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن یہاں تو پورا ملک ایک ہی آدمی کے ہاتھ میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیراہ میں میری خاندانی زمین ہے اس کے علاوہ نہیں، لوگوں کی توجہ ہٹانے کے لیے پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے، ہم چاہتے ہیں جو لوگ مداخلت کرتے ہیں وہ اپنے کام سے کام رکھیں۔
این ایف سی ایوارڈ کیا ہے؟
خیال رہے کہ این ایف سی ایوارڈ پاکستان کا وہ آئینی و مالیاتی میکانزم ہے، جس کے ذریعے وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان آمدنی اور وسائل کو تقسیم کیا جاتا ہے۔
اس کا آغاز سال 1974 میں اس وقت ہوا جب آئین پاکستان کے آرٹیکل 160 کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان مالیاتی شراکت داری کو منظم کرنے کے لیے پہلا کمیشن قائم کیا گیا۔
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
- 2 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 2 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 2 دن قبل

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- ایک دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل










