پاکستا ن میں سجا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت،فاتح کون رہا اور کتنے لاکھ کا انعام جیتا؟
مقابلہ حسن قرات میں افغانستان کے قاری چوتھے، انڈونیشیا کے قاری نے مقابلے میں پانچویں اور مراکش کے قاری نے چھٹی پوزیشن حاصل کی


اسلام آباد:پاکستان میںہونےوالے پہلے بین الاقوامی مقابلہ حسن قرآت میں دنیا کے 37 ممالک سے آئے قرّہ حضرات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی مقابلہ قرآت کی تقریب تقسیم انعامات کا آغاز قاری سید صداقت علی کی قرات سے ہوا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا تھا دنیا بھر سے آئے قرّہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں، 37 ممالک کے قرّہ پاکستان میں آئے۔
اس موقع پر وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقابلہ قرآت امت کے اتحاد کے لیے پاکستان کی کوششوں کا مظہر ہے، پاکستان واحد ملک ہے جو کلمہ کی بنیاد پر وجود میں آیا، نوجوان قرآن کریم کے ساتھ اپنا رشتہ مضبوط بنائیں۔
اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا قرآت کے روح پرور اجتماع میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے، قرآن کریم امت مسلمہ کا روحانی ورثہ ہے، قرآن ہمیں امن، یکجہتی ، رحمت اور عدل کا درس دیتا ہے، ملک کے نظام کو چلانے کے لیے قرآن سے سبق لینا ضروری ہے۔
مقابلہ حسن قرآت میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے قاری کو 50 لاکھ روپے کا انعام دیا گیا جبکہ دوسری پوزیشن والے کو 30 لاکھ روپے اور تیسرے نمبر والے قاری کو 20 لاکھ انعام دیا گیا۔
ملائیشیا کے قاری ایمن رضوان بن محمد رملان نے مقابلہ حسن قرآت میں پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ایران کے قاری عدنان نے دوسری اور پاکستانی قاری عبد الرشید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
جبکہ افغانستان کے قاری چوتھے، انڈونیشیا کے قاری نے مقابلے میں پانچویں اور مراکش کے قاری نے چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے پوزیشن حاصل کرنے والے قاری حضرات میں انعامات تقسیم کیے۔

آخری ٹی 20: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

اوآئی سی اجلاس: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی صومالی لینڈ کوریاست تسلیم کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا ریکارڈ ترسیلاتِ زر بھیجنے پر سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر
- 13 گھنٹے قبل

نوجوانوں کو آئی ٹی کی جدید تعلیم و تربیت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،وزیر اعظم
- 16 گھنٹے قبل

امریکی ریاست مسسی سپی میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک
- 18 گھنٹے قبل

اردو زبان کےمعروف شاعر اور مزاح نگار اِبن اِنشاء کی آج 47 ویں برسی منائی جا رہی ہے
- 14 گھنٹے قبل

قومی ایمرجنسی آپریشن سنٹر نے نئے سال کی پہلی قومی انسداد پولیو مہم کا اعلان کردیا
- 15 گھنٹے قبل

اگر ملک پر حملہ ہوا تو جواب میں اسرائیل اور خطے میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران
- 18 گھنٹے قبل

پاکستان نیوی فلوٹیلا کا پورٹ سلطان قابوس کا دورہ،مشترکہ مشق میں حصہ لیا
- 15 گھنٹے قبل

اسلام آباد: شادی والے گھر میں گیس لیکج دھماکہ، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق،متعدد زخمی
- 18 گھنٹے قبل

پی ٹی اے نے جعلی کالز اور یو اے این نمبروں سے صارفین کو خبردار کردیا
- 19 گھنٹے قبل

پاک فوج کے تعاون سے گوادر یونیورسٹی کے طلبہ کا کراچی مطالعاتی دورہ کامیابی سے مکمل
- 18 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)