آئی سی آر سی اور میڈیا ان لیمیٹڈ کے اشتراک سے صحافیوں کے لیے دو روزہ 'ہیومینیٹیرین رپورٹنگ' ورکشاپ کا انعقاد
ورکشاپ کا مقصد بحرانوں اور تنازعے کے دوران ذمہ دارانہ اور اخلاقی رپورٹنگ کے اصول سکھانا تھا،جس میں مختلف میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک صحافیوں نے شرکت کی


لاہور: (احسان اللہ اسحاق ) انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس(آئی سی آر سی) اور میڈیا ان لمیٹیڈ کے اشتراک سے آواری ہوٹل لاہور میں صحافیوں کیلئے دو روزہ ہیومینیٹیرین رپورٹنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے مختلف میڈیا پلیٹ فارمز سے منسلک صحافیوں نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ کا مقصد بحرانوں اور تنازعے کے دوران ذمہ دارانہ اور اخلاقی رپورٹنگ کے اصول سکھانا تھا،ورکشاپ میں بین الاقوامی انسانی قانون، بنیادی انسانی اصول، اخلاقی رپورٹنگ، صحافیوں کی حفاظت، ڈیجیٹل سیکیورٹی، اور میڈیا میں متاثرہ کمیونٹیز کی آواز کو مؤثر انداز میں اجاگر کرنے جیسے موضوعات پر توجہ دی گئی۔
دو روزہ ورکشاپ میں معروف صحافی اور میڈیا ٹرینرز کمال صدیقی اور شاہ زیب احمد نے تربیت دی، جنہوں نے حساس انسانی مسائل کی رپورٹنگ کے لیے عملی رہنمائی، ایڈیٹوریل ٹپس اور بہترین صحافتی طریقہ کار سے شرکاء کو آگاہ کیا۔

تربیت کے دوران صحافیوں پر زور دیا گیا کہ وہ بحرانوں کے فوری نقصانات سے آگے بڑھ کر ان کے طویل المدت اثرات کو بھی رپورٹ کریں اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں، خصوصاً ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کے کردار کو درست تناظر میں پیش کریں۔
اس موقع پر جمال خان، ڈپٹی ہیڈ آئی سی آر سی پاکستان نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی معاشرے میں ذمہ دار صحافت کے کردار کو سراہا۔
دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر تمام شرکاء میں اسناد تقسیم کی گئیں۔

دوسری جانب شرکاء نے اس ورکشاپ کو پاکستانی میڈیا کے تناظر میں انسانی ہمدردی سے متعلق رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا، اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی صحافیوں کیلئے ایسی ورکشاپ کا انعقاد جاری رہے گا۔
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 24 minutes ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 days ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 19 minutes ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 days ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 days ago







