جی این این سوشل

پاکستان

بلوچستان کے علاقہ کوہلو میں دوران آپریشن دھماکہ ، دو فوجی افسران شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن، خوشحالی سبوتاژ نہیں کر سکتیں،

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بلوچستان کے علاقہ کوہلو  میں دوران آپریشن دھماکہ ، دو فوجی افسران شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بلوچستان کے علاقے کوہلو میں آپریشن کے دوران آئی ای ڈی کے پھٹنے سے پاک فوج کے دو افسران شہید ہو گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر  آپریشن کیا گیا، علاقے کی کلیئرنس کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں میجر جواد اور کیپٹن صغیر نے جام شہادت نوش کیا

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن دشمنوں کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن، خوشحالی سبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے پرُعزم ہیں۔

دنیا

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج برطانیہ کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور روس یوکرین جنگ میں روس کے خلاف یوکرین کی حمایت کے لیے اجتماعی کوششوں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوران انٹونی بلنکن امریکہ اور برطانیہ کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا آغاز کریں گے۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ہفتے برطانیہ نے فلسطین کے خلاف جاری جنگ میں اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے سے منع کر دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے وسطی علاقے کے متعدد فوجی مقامات پر حملے کئے،  شامی فضائی فورسز نے کچھ میزائلوں کو گرا دیا، تاہم مقامی امدادی حکام کے مطابق 36 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شام کے صوبے حاما کے علاقے میسف میں موجود فوجی ریسرچ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا تھا اس مرکز میں ایرانی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جو ہتھیار تیار کرتی تھی۔

تاہم، دمشق اور تہران کے قریب ایک سینئر علاقائی فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز تھا اور کہا کہ جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک معروف شامی تحقیقاتی ادارہ تھا۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 36 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کنانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام میں مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ہم ایرانی مرکز یا ایران کے زیرِ تحفظ کسی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے حوالےسے صہیونی حکومت (اسرائیل) سے وابستہ میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

شامی سرکاری میڈیا بھی فضائی حملوں سے دو جگہ بڑے پیمانے پر آگ لگی جسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

لیگی رہنما کو دل کا دورہ پڑا جو جاں لیوا ثابت ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے

مسلم لیگ (ن)کے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی انتقال کرگئے ۔

پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما کے سابق رکن قومی اسمبلی حمیر حیات خان روکھڑی لاہور سے میانوالی جا رہے تھے، قائد آباد پہنچنے پر انہیں دل کا دورہ پڑا جہاں سے ان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جاںبر نہ ہوسکے،ڈاکٹرز نے سابق ممبر قومی اسمبلی حمیر حیات خان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

 واضح رہے کہ حمیر حیات خان روکھڑی سابق صوبائی وزیر مرحوم گل حمید خان روکھڑی کے فرزند تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll