جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سے حراست میں لیے گئے مشکوک شخص کا موقف آ گیا

میانوالی کا رہائشی ہوں، میری علاقے میں دشمنی ہے، اپنی حفاظت کے لیے پستول ہر وقت پاس رکھتا ہوں، لائسنس پولیس کو دکھا دیا۔ضرار اللہ خان

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سے حراست میں لیے گئے مشکوک شخص کا موقف آ گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کی رہائشگاہ کے باہر سے حراست میں لیے گئے مشکوک شخص کا موقف آ گیا۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر سے مسلح شخص کو گرفتار کیا گیاتھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے شک پڑنے پر مشکوک شخص کو حراست میں لیا تو اس سے پستول برآمد ہوا۔مسلح شخص عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب لگے بیرئر تک پہنچ گیا تھا۔ 

ضرار اللہ خان نامی شخص کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حراست میں لے لیا۔ پولیس نے پستول بھی قبضے میں لے لیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لائسنس تحویل میں لے کر تصدیق کی جا رہی ہے ۔جب کہ حراست میں لیے گئے شخص کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی میانوالی کا ڈسٹرکٹ صدر ہوں، میرا پستول لائسنس یافتہ ہے۔ مذکورہ شخص نے مزید بتایا کہ میانوالی سے میرے ساتھ تین اور لوگ بھی آئے،میری دشمنی ہے جس وجہ سے ہر وقت پستول ساتھ رکھتا ہوں۔ میرا پستول لائسنس یافتہ ہے اور اپنی حفاظت کے لیے پاس رکھا ہے۔

 

خیال رہے کہ 27 جنوری کوعمران خان کی بنی گالہ رہائش سے پولیس کی سکیورٹی ہٹا لی گئی تھی۔ عمران خان کی سکیورٹی پر اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی سمیت 170 اہلکار تعینات تھے۔ اہلکار بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر مختلف شفٹوں میں ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے تھے،عمران خان سے ایف سی اور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکار بھی واپس لے لیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق بنی گالہ میں سابق وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ ہے،عمران خان گزشتہ کئی ماہ سے اسلام آباد میں مقیم نہیں،ان کی غیر موجودگی میں اسلام آباد پولیس یا دیگر صوبوں کی پولیس نہیں لگائی جا سکتی۔

جرم

پشاور: حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار، پولیس الرٹ

پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا،  ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پشاور: حملہ آور خودکش جیکٹ پھینک کر فرار، پولیس الرٹ

پشاور : پشاور کے علاقے جمیل چوک میں ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سوار دو مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی تو وہ خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جب ایکسائز پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو وہ اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر خودکش جیکٹ پھینک کر فرار ہو گئے۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے اور شہر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کی مدد سے جیکٹ کو ناکارہ بنا دیا، ابتدائی طور پر جیکٹ میں 6 سے 7 کلو گرام بارودی مواد موجود تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 2کمپیوٹر زچوری، مقدمہ درج

کمپیوٹر تیسری منزل کے ایک کمرے میں رکھے گئے تھے جہاں سے انہیں چوری کیا گیا، ایف آئی آرکا متن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کے 2کمپیوٹر زچوری، مقدمہ درج

اسلام آباد : ملک کی اعلیٰ عدالت سپریم کورٹ آف پاکستان سے لاکھوں روپے مالیت کے دو جدید کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یہ کمپیوٹر تیسری منزل کے ایک کمرے میں رکھے گئے تھے جہاں سے انہیں چوری کیا گیا۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج سے دو ملازمین فیصل اور زاہد کو مشکوک حالت میں دیکھا گیا ہے ۔ چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز میں جدید ترین سی پی یو اور ایل سی ڈیز لگے ہوئے تھے جن کی مجموعی قیمت تقریباً 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ 

پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی شروع کر دی ہے ۔ سپریم کورٹ انتظامیہ نے بھی اس واقعے کی سخت مذمت کی ہے اور متعلقہ حکام کو اس معاملے کی مکمل تحقیقات کرنے کے لیے ہدایت کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

آج سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی

کراچی : پاکستان اور عالمی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ 

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 943 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 23 ہزار 291 روپے ہو گئی ہے۔ صرف دو دنوں میں سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے سے زائد کی کمی ہو چکی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے اور 7 ڈالر فی اونس کم ہوکر 2490 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ 

اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی 50 روپے کی کمی ہوئی ہے اور یہ اب 2850 روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll