جی این این سوشل

پاکستان

استعفوں کے متعلق اسپیکرقومی اسمبلی کا فیصلہ برقرار

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 43ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

استعفوں کے متعلق اسپیکرقومی اسمبلی کا فیصلہ برقرار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے تحریک انصاف کی امیدوں پرپانی پھرگیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 43ارکان کے استعفوں کی منظوری سے متعلق فیصلہ برقرار رکھا۔

سپیکر آفس کا مزید کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ نے 35استعفوں کی بابت محض الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کر کے سماعت مکمل ہونے تک الیکشن کمیشن کو ان حلقوں میں دوبارہ انتخاب کروانے سے منع کیا گیا ہے۔عدالتی فیصلے میں استعفے منظور کرنے کے اسپیکر کے فیصلے کو چھیڑا نہیں گیا۔ نشستیں بحال ہونے کا پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا جھوٹ ثابت ہوا۔

فیصلے کے آخری پیراگراف میں واشگاف الفاظ میں لکھا گیا ہے کہ چونکہ (درخواست دہندگان نے) اسپیکر کے 22-1-2023 کے نوٹیفکیشن کی کاپی درخواست کے ساتھ نہیں لگائی لہذا اسپیکر کے فیصلے کے خلاف کوئی عبوری ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔"

جرم

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ کی منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کارساز حادثہ کیس، ملزمہ نتاشہ  کی  منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج

کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ملزمہ کے وکیل نے انسداد منشیات کیس میں ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ  شرقی کی عدالت میں دائر کی تھی جس پر سماعت کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ضمانت مسترد کردی۔ 

بعد ازاں ملزمہ کے وکیل نے فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کردیا اور درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست ضمانت میں اہم شواہد کو نظر انداز کیا۔ 

یاد رہے کہ کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کے خلاف پولیس نے امتناع منشیات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا جب کہ کارساز ٹریفک حادثہ کیس میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کھلی جارحیت قرار دیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے، 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی

شام میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں میں 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں 

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل نے رات 11 بج کر 20 منٹ پر شام کے وسطی علاقے کے متعدد فوجی مقامات پر حملے کئے،  شامی فضائی فورسز نے کچھ میزائلوں کو گرا دیا، تاہم مقامی امدادی حکام کے مطابق 36 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق شام کے صوبے حاما کے علاقے میسف میں موجود فوجی ریسرچ سینٹر کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا جو کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری کے لیے استعمال ہوتا تھا اس مرکز میں ایرانی فوجی ماہرین کی ایک ٹیم بھی موجود تھی جو ہتھیار تیار کرتی تھی۔

تاہم، دمشق اور تہران کے قریب ایک سینئر علاقائی فوجی ذرائع نے اس بات کی تردید کی کہ یہ کیمیائی ہتھیاروں کا مرکز تھا اور کہا کہ جس جگہ کو نشانہ بنایا گیا وہ ایک معروف شامی تحقیقاتی ادارہ تھا۔

شامی خبر ایجنسی کے مطابق شامی وزارت خارجہ نے اس حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ”کھلی جارحیت“ قرار دیا ہے، وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس حملے میں 16 افراد کے جاں بحق اور 36 افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ کچھ رہائشی علاقوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصر کنانی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے شام میں مجرمانہ حملہ قرار دیا ہے۔ ہم ایرانی مرکز یا ایران کے زیرِ تحفظ کسی مرکز کو نشانہ بنائے جانے کے حوالےسے صہیونی حکومت (اسرائیل) سے وابستہ میڈیا رپورٹس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔

شامی سرکاری میڈیا بھی فضائی حملوں سے دو جگہ بڑے پیمانے پر آگ لگی جسے بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا

 اسلام آباد میں ریڈ زون کو اچانک سیل کردیا گیا ہے، عوام کو پیشگی آگاہ کئے بغیر ریڈ زون جانے والے تمام گیٹ بند  کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صرف مارگلہ روڈ کو کھلا رکھا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر بتائے ریڈ زون سیل کرنے سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور مارگلہ روڈ پر میلوں لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

ٹریفک پولیس ٹریفک کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہے، ٹریفک پولیس کی جانب سے مارگلہ روڈ پر لمبی ڈائیورشنز لگادی گئی ہیں۔

سرکاری و نجی دفاتر میں چھٹی کا وقت ہونے کے باعث راستوں کی بندش سے ملازم سخت پریشان ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll