پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم ہفتے کے روز شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ از خود نوٹس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابی مہم ہفتے کے روز شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
لاہور میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پارٹی عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ ہر ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر کارنر میٹنگز اور جلسوں کا اہتمام کیا جائے ، کارنر میٹنگز اور جلسوں سے سربراہ تحریک انصاف ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کا پلان بتائیں گے ۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے ، پاکستان کی معیشت ڈوب چکی ہے جس کی وجہ سے دنیا کا کوئی ملک ہمیں قرضے دینے کو تیار نہیں ہے، موڈیز کے مطابق پاکستان میں قرض واپس کرنے کی سکت نہیں رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے عوام کے لیے گزارہ کرنا مشکل ہوگیا ہے ۔
عمران خان کاکہنا تھا کہ میں قاتلانہ حملے کے بعد گزشتہ روز پہلی مرتبہ اسلام آباد گیا جس کی وجہ سے عوام کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں جمع ہوگئی ، حکومت نے گھبراہٹ میں میرے خلاف دہشتگردی کا مقدمہ بنادیا ہے ۔
انہوں کہا کہ مریم نواز نے نیب میں پیشی کے موقع پر پلاننگ کرکے نیب آفس پر پتھراﺅ کیا لیکن ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 days ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 17 hours ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 19 hours ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 days ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 18 hours ago

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 19 hours ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 13 hours ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 days ago



