Advertisement
پاکستان

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے امتحانات 2 ماہ میں دوبارہ لینے کا حکم

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے امتحانات 2 ماہ میں دوبارہ لینے کا حکم دیدیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 4 2023، 10:37 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے امتحانات 2 ماہ میں دوبارہ لینے کا حکم

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے امتحانات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے  2020 کے امتحانات سے متعلق درخواست پر سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2020 کے امیدواروں سے 2 ماہ میں دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا۔

رپورٹ میں کمیشن کی زیر نگرانی 2020 کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امتحانی کاپی ڈی کوڈنگ کے بعد ٹیبیولیشن نہیں کی گئی۔ تصحیح کے نام پر امتحانی کاپیاں واپس ایگزمینر کو بھیج دی گئیں۔

جوابی کاپیوں میں تصیح کے نام پر بہت سارے امیدواروں کو اضافی نمبرز دیئے گئے۔ ایک امیدوار کو 98 اضافی نمبر تک دے دئیے گئے۔ دوسرے امیدوار کو 78 اضافی نمبرز دے دئیے گئے۔

ایک سے زائد امیدواروں کو 40 یا اس سے زائد اضافی مارکس دئیے گئے۔ اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی نے بھی نتائج میں ردوبدل کی نشاندہی کی ہے۔

تحریری حکم نامے کے مطابق سندھ پبلک کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نتائج میں ردوبدل کے الزام میں ملوث افسران کو معطل کیا گیا ہے۔

عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن نے بھی اعلیٰ سطح کمیٹی کی رپورٹ میں ردو بدل کی تصدیق کی ہے۔صرف معطلی سے کام نہیں چلے گا ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سزا دیں۔

عدالت عالیہ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے لئے 2 ماہ کی مہلت دے رہے ہیں۔ اطمینان بخش کارروائی نہ ہوئی تو عدالت خود فیصلہ کرے گی۔

عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے 2 ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں ردوبدل کیخلاف محمد ایوب پہنور نے درخواست دائر کی تھی۔ محمد ایوب پہنور نے 2020 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا تھا۔

Advertisement
بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا

  • 3 days ago
لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک

  • 5 days ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 2 days ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • an hour ago
شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا

  • 3 days ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 2 days ago
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ

  • 3 days ago
ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور

  • 3 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 3 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 2 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 2 days ago
سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے

  • 3 days ago
Advertisement