اسلام آباد: پی آئی اے نے حج 2023 کیلئے فلائٹ آپریشن اورپرائیوٹ حج کے لیے کرایوں کا اعلان کردیا۔

ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق پرائیوٹ حج کے لیے جانے والے عازمین کے لیے کرایہ 870 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 180 ڈالرز تک مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کرایہ ساوتھ ریجن جس میں کراچی،کوئٹہ،سکھر،حیدرآباد شامل ہے کے عازمین کے لیے نافذ العمل ہوگا۔
نارتھ سیکٹرجس میں لاہور،اسلام آباد،پشاور ، ملتان اور دیگر شہر شامل ہیں کے عازمین کے لیے کرایے کی شرح 910 ڈالر سے لے کر ایک ہزار 220 ڈالر تک ہوگی۔ ممکنہ طور پرسرکاری حج کے تحت جانیوالے عازمین کے کرایوں کا اعلان وزارت مذہبی امور کرے گی۔
قومی ایئرلائن 21مئی سے 2اگست تک حج فلائٹ آپریشن جاری رکھے گی جس کے دوران 38 ہزار سے زائد عازمین کے سفر کرنے کی توقع ہے۔تقریبا 44ہزار سے زائد عازمین سعودی ایئرلائن اور باقی پاکستان سے آپریٹ ہونیوالی 2نجی ایئرلائنز کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے۔
پی آئی اے اپنے حج فلائٹ آپریشن جدہ اور مدینہ کیلئے بوئنگ777اور ایئربس320استعمال کرے گی۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 19 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 16 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 13 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 17 hours ago






