سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے امتحانات 2 ماہ میں دوبارہ لینے کا حکم
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے امتحانات 2 ماہ میں دوبارہ لینے کا حکم دیدیا۔

ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن 2020 کے امتحانات سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 2020 کے امتحانات سے متعلق درخواست پر سندھ پبلک سروس کمیشن کے 2020 کے امیدواروں سے 2 ماہ میں دوبارہ امتحان لینے کا حکم دے دیا۔
رپورٹ میں کمیشن کی زیر نگرانی 2020 کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امتحانی کاپی ڈی کوڈنگ کے بعد ٹیبیولیشن نہیں کی گئی۔ تصحیح کے نام پر امتحانی کاپیاں واپس ایگزمینر کو بھیج دی گئیں۔
جوابی کاپیوں میں تصیح کے نام پر بہت سارے امیدواروں کو اضافی نمبرز دیئے گئے۔ ایک امیدوار کو 98 اضافی نمبر تک دے دئیے گئے۔ دوسرے امیدوار کو 78 اضافی نمبرز دے دئیے گئے۔
ایک سے زائد امیدواروں کو 40 یا اس سے زائد اضافی مارکس دئیے گئے۔ اعلی سطح کی انکوائری کمیٹی نے بھی نتائج میں ردوبدل کی نشاندہی کی ہے۔
تحریری حکم نامے کے مطابق سندھ پبلک کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ نتائج میں ردوبدل کے الزام میں ملوث افسران کو معطل کیا گیا ہے۔
عدالت نے آبزرویشن دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن نے بھی اعلیٰ سطح کمیٹی کی رپورٹ میں ردو بدل کی تصدیق کی ہے۔صرف معطلی سے کام نہیں چلے گا ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں سزا دیں۔
عدالت عالیہ نے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ سندھ پبلک سروس کمیشن کو ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کے لئے 2 ماہ کی مہلت دے رہے ہیں۔ اطمینان بخش کارروائی نہ ہوئی تو عدالت خود فیصلہ کرے گی۔
عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے 2 ماہ میں عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ پبلک سروس کمیشن کے نتائج میں ردوبدل کیخلاف محمد ایوب پہنور نے درخواست دائر کی تھی۔ محمد ایوب پہنور نے 2020 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا تھا۔

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 21 hours ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 17 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 17 hours ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 20 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 20 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago
