یہ لوگ عمران خان کو اس لئے گرفتار کرنا چاہتے ہیں کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو،رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے رہنمان فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے پاس 9مارچ تک کی حفاظتی ضمانت موجود ہے،9مارچ تک کی حفاظتی ضمانت اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کی ہے۔اگر اسلام آباد پولیس گرفتاری کی کوشش کرے گی تو یہ توہین عدالت ہو گی۔
تحریک انصاف کے کارکنوں کو اس سارے کھیل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔یہ لوگ عمران خان کو اس لئے گرفتار کرنا چاہتے ہیں کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب ہو۔ان کا مقصد صرف لاشیں گرانا ہے۔
کارکنوں کو مخاطب کرنے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ آپ لوگوں نے کسی بھی صورت میں قانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنی ہے۔پہلے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ،مقصد تھا کہ پاکستان میں جمہوریت ڈی ریل کی جائے۔آج جب عمران کان کو قانونی تحفظ حاصل ہے،ان کی گرفتاری کی کوشش صرف لاشیں گرانے کےلئے کی جا رہی ہیں۔
لہٰذا ہم نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کرنا ہے اورقانون اپنے ہاتھ میں نہیں لینا،یہ عمران خان کو صرف اس لئے جیل بھیج رہے ہےتا کہ پاکستان کی عوام کوقید کر سکے،جو نہیں ہو سکتا کیونکہ عوام کا شعور جاگ چکا ہے۔صرف 15سے20منٹ میں ہزاروں لوگ عمران خان کی حفاظت کےلئے زمان پارک پہنچ گئے۔یہ حکومت جو اپنے آپ کو تشدد کے ذریعے ،لاٹھی کے ذریعے بڑا دکھانا چاہ رہے جو یہ نہیں ہوں گے۔انشاءاللہ جیت عوام کی ہو گی۔
پنجاب میں انتخابات کےلئے عمران خان نے جب پہلے جلسے کا اعلان کیا ،انہوں نے ایک وارنٹ نکال کر اسلام آباد پولیس کو یہاں بھیج دیا۔آئی جی اسلام آباد اور رانا ثناءاللہ چاہتے ہیں کہ یہاں پر صورتحال خراب ہو۔
لاہور پولیس کو بھی بھیجا جا رہا ہے کہ وہ یہاں آنسو گیس کا استعمال کرے،لوگ جوابی کارروائی کرے تاکہ کوئی نقصان ہو۔ہزاروں لوگ یہاں پر موجود ہیں۔میڈیا بھی یہاں پر موجود ہے،جان بوجھ کر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس بات کو سمجھیں اور امن و امان کو خراب مت ہونے دیں۔

امریکا میں ٹک ٹاک آپریشنز جلد فروخت ہونیکا امکان،معاہدے پر دستخط
- 11 گھنٹے قبل

شدید دھند کے باعث لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو بند کر دیا گیا
- 9 گھنٹے قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بنگلا دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- 13 گھنٹے قبل

ایم کیو ایم کے بانی رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ انتقال کر گئیں
- 6 گھنٹے قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- 13 گھنٹے قبل
تائی پے کے میٹرو اسٹیشن پر حملہ، 9 افراد زخمی، 4 کی حالت تشویشناک
- 8 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی مقدمے سے بری، اعجاز چودھری، یاسمین راشد، اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا
- 12 گھنٹے قبل

پاکستان میں اینٹی بائیوٹک ادویات کے غلط استعمال سے انفیکشنز میں اضافہ،رپورٹ
- 10 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 12 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 12 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی تاجک وزیر ِثقافت سےملاقات، تجارت، توانائی سمیت کثیرالجہتی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل









