درخواست گزار آفاق احمد کو بدتمیزی کرنے پر کمرہ عدالت سے باہرنکال دیا گیا


عمران خان کی پارٹی چیئرمین شپ کے معاملے پر سماعت کے دوران بدتمیزی کرنے پر درخواست گزار کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا گیا۔الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر اور درخواست گزار آفاق احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت درخواست گزار آفاق احمد نے چیف الیکشن کمشنرسے مسلسل بدتمیزی کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن نے غلط پتے پرنوٹس بھیجے، اپنے عملے کو ٹھیک کریں۔اس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اونچا بولنے سے ہم آپ کے دباؤ میں نہیں آئیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر کے روکنے کے باجود درخواست گزار آفاق احمد نے مسلسل شور کیا جس پر سکندر سلطان نے حکم دیا کہ ان کو پکڑ کر کمرہ عدالت سے باہر نکالیں۔
چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار کو کمرہ عدالت سے باہر نکال دیا گیا جب کہ سکندر سلطان راجہ نے آفاق احمد کی درخواست بھی مسترد کردی۔
چیف الیکشن کمشنر کے حکم پر درخواست گزار نے معافی کی التجا کی لیکن سکیورٹی اہلکاروں نے آفاق احمد کو کورٹ روم سے باہر نکال دیا۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 8 منٹ قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 3 گھنٹے قبل




