عمران خان لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے، سکیورٹی کا انتظام نظر نہیں آیا،رہنما پاکستان تحریک انصاف


پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ عدالت پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کےقتل کی سازش کی جارہی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی اسد عمر نے کہا کہ آج سے 4 ماہ پہلے تک جب بھی عدالت بلاتی تھی تو عمران خان جاتے تھے، عمران خان ایک بار نہیں کئی بار عدالت گئے، عمران خان کو کوئی انا کا مسئلہ نہیں، عمران خان کو کسی بھی عدالت میں پیش ہونے پر کوئی اعتراض نہیں۔
انہوں نے کہا کہ خان صاحب کو معلومات آنا شروع ہوگئی تھیں کہ جان کو خطرہ ہے، آج بھی عمران خان کے پاس مصدقہ اطلاعات آ رہی ہیں کہ ان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان پر عدالت میں حملہ کیا جاسکتا ہے، نوٹس دینے کیلئے آنے کو بھی بہت بڑی بات بنا دیا جاتا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ سیاسی شخصیات کا قتل ہماری تاریخ کا حصہ ہے، عمران خان لاہور ہائی کورٹ اور جوڈیشل کمپلیکس میں پیش ہوئے، سکیورٹی کا انتظام نظر نہیں آیا، عمران خان نے پہلے بھی اپنے اوپر قاتلانہ حملہ اور جوابی بیانیہ سے متعلق سازش کو بے نقاب کیا اور اب بھی مصدقہ اطلاعات و شواہد ہیں کہ عدالت پیشیوں کی آڑ میں عمران خان کےقتل کی سازش کی جارہی ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہر پانچویں گھر میں لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، آج غریب طبقے کے ساتھ متوسط طبقے کا بھی گزارہ مشکل ہوتا چلا جا رہا ہے، کاروبار بند ہو رہے ہیں، ملک پر اس وقت بدترین مہنگائی اور بے روزگاری مسلط ہے لیکن اس امپورٹڈ حکومت کا ہدف صرف عمران خان اور تحریک انصاف ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 5 گھنٹے قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 7 گھنٹے قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 8 گھنٹے قبل






