Advertisement
پاکستان

عمران خان کی وارنٹس منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 7th 2023, 9:03 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان کی وارنٹس منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی ہے عمران خان کی عدم پیشی کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے ملتوی ہونے کے بعد دوبارہ شروع ہوئی۔ عدالت نے کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی، سماعت میں عمران خان کے جونیئر وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے، اس کے علاوہ محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعدحسن بھی عدالت پیش ہوئے۔

عدالتی استفسار پر عمران خان کے وکیل سردار مصروف نے کہا کہ انھیں عمران خان کی پیشی کا علم نہیں، سینئروکلا کی ٹیم ہی کچھ بتا سکتی ہے، فاضل جج ظفر اقبال نے استفسار کیا کہ کیا عمران خان کے ضامن بھی پیش نہیں ہوئے؟ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں۔

وقفے کے بعد سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو عمران خان کی طرف سے شیر افضل مروت ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائی کورٹ میں موجود ہے، اگلے ہفتے کوئی تاریخ دے دیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سماعت عمران خان کی طلبی کیلئے ہو رہی ہے جس پر وکیل نے کہا کہ دنیا میں عمران خان کے حوالے سے تماشا چل رہا ہے جبکہ بہت سے اور کیسز بھی عمران خان کے خلاف چل رہے ہیں۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان دیگر عدالتوں میں بھی آئے ہیں لیکن سیشن عدالت نہیں آئے، ہر بارحاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی گئی، انکا کوئی کیس بتادیں جو اتنا لمبے عرصے چلا ہو، اگر صورت حال یہی رہنی ہے تو کوئی فیصلہ کردیتے ہیں۔

الیکشن کمیشن وکیل نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرنے کی استدعا کی تو محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ 9 مارچ کو عمران خان نے ہائی کورٹ پیش ہونا ہے، عمران خان یقینی طور پر اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہوں گے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کے کیس میں قانون سب کے لیے برابر ہوگا، قانونی تقاضے پورے کرکے توشہ خانہ کیس چلایا جائے گا۔

Advertisement
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • ایک دن قبل
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 5 گھنٹے قبل
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • ایک دن قبل
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 7 گھنٹے قبل
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • ایک دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 4 گھنٹے قبل
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • ایک دن قبل
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • ایک دن قبل
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • ایک دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 3 دن قبل
Advertisement