ا خلاق بگڑنے سے سب کچھ بگڑ گیا ہے، قوم شب برأت کو توبہ استغفار کرے:ڈاکٹر محمدطاہر القادری
لاہور: ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ ا خلاق بگڑنے سے سب کچھ بگڑ گیا ہے، قوم شب برأت کو توبہ استغفار کرے۔


تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمدطاہرالقادری نے کہا ہے کہ شب برأت بخشش، گناہوں سے توبہ اور دعاؤں کی قبولیت کی رات ہے،یہ مبارک شب رمضان المبارک کے مقدس ماہ کی آمد کا اعلان بھی ہے،امت اخلاق و کردار سنوارنے پر توجہ دے اور اللہ رب العزت سے اس کےلئے توفیقات میں اضافہ کےلئے گڑ گڑا کر دعا کرے ا خلاق بگڑنے سے سب کچھ بگڑ گیا ہے،اچھے برے، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہو گئی ہے یہی وجہ ہے کہ اللہ رب العزت کی نعمتوں اور برکتوں کا نزول بھی رک گیاہے
آج امت آفات و تکالیف سے دو چار ہے ۔اللہ رب العزت کا حکم ہے کہ جب بھی مشکل آئے تو نماز اور صبر سے مدد طلب کرو امت محمدیہ کا ہر فرد بالخصوص نوجوان شب برأت کو عہد کریں کہ وہ نماز پنجگانہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں گے اور اپنی مخفی اور ظاہرہ صحبتوں کو پاکیزہ اور اپنے خیالات اور غور و فکر کے انداز مثبت بنائیں گے۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ دعا ایک اہم عبادت ہے،شعبان کی 15ویں رات کو خاص طور پر اللہ کی رحمت بندوں کی دعاؤں کی منتظر رہتی ہے کہ کب بندہ دعا کرے اور اللہ کی رحمت برس جائے۔ شب برأت کو ساری مسلم قوم توبہ استغفار کرے یہ مقدس راتیں در توبہ کھولتی اور اللہ کو راضی کرنے کا ذریعہ بنتی ہیں،شب برأت کو شب توبہ،شب مغفرت اور شب عبادت و ریاضت کا مقام حاصل ہے

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 10 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 16 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 hours ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 16 hours ago





