Advertisement
پاکستان

ملک بھر میں آج شب برات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

ملک بھر میں آج شب برات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 7th 2023, 11:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں آج شب برات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

یوں توشعبان المعظم کا سارامہینہ برکت والا ہے لیکن شعبان المعظم کی 15ویں رات کو شب برات کہا جاتا ہے، شب کے معنی رات اور برات کے معنی چھٹکارے کے ہیں۔

روایات میں ہے کہ اس رات اللہ رب العزت کی اپنی مخلوق پرخصوصی رحمتیں ہوتی ہیں، عرب قبائل میں سے سب سے زیادہ بکریاں پالنے والا قبیلہ بنو کلب تھا، اس رات میں اللہ رب العزت قبیلہ بنو کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد سے زیادہ گناہ گاروں کی بخشش فرماتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس رات سال بھر میں ہونے والے تمام امور کائنات،عروج وزوال ، کامیابی و ناکامی، رزق میں وسعت و تنگی موت وحیات اور کارخانہ قدرت کے دوسرے شعبہ جات کی فہرست مرتب کی جاتی ہے۔ اور فرشتوں کواپنے اپنے کاموں کی تقسیم کردی جاتی ہے۔

اسی مناسبت سے بعد نماز مغرب 6 نوافل ادا کئے جائیں گے، عبادات اور مناجات کا سلسلہ رات بھر جاری رہے گا۔ جس میں ﷲ تعالٰی کے حضور گناہو ں سے توبہ، بخشش و مغفرت ،ایما ن و سلامتی ،رزق کی کشادگی ، آفا ت ،مصیبت، محتاجی، تنگ دستی، صحت و عافیت ،عالم اسلام پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

اس کے علاوہ لوگ اللہ کو پیارے ہوجانے والوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے قبرستانوں کا رخ بھی کریں گے۔

Advertisement
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 18 hours ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • 2 days ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 15 hours ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 days ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • 2 days ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 18 hours ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 13 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 12 hours ago
Advertisement