Advertisement
پاکستان

الیکشن کے نام پر مولانا فضل الرحمن اور رانا ثنا کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،حماد اظہر

گزشتہ 11 ماہ سے تحریک انصاف کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 7th 2023, 10:57 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کے نام پر مولانا فضل الرحمن اور رانا ثنا کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں،حماد اظہر

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آج کل الیکشن کے نام پر مولانا فضل الرحمان، رانا ثنا کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں الیکشن کا انعقاد 90 دن کے اندر ہو گا، کل ایک بجے ریلی زمان پارک سے روانہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 4 سے 6 کلومیٹر کا راستہ ہے، ریلی کے شرکا کا 25 مقامات پر استقبال کیا جائے گا، کل تحریک انصاف کی انتخابی مہم کا پہلا دن ہے۔حماد اظہر نے کہا کہ 2023 میں تحریک انصاف کا نعرہ ہے "نظام بدلوحالات بدلو"، چھوٹا چور جیلوں میں سڑتا ہے اور بڑے چور کو پکڑا نہیں جاتا، ہمیں عدلیہ سے بہت زیادہ امید ہے، آئین و انسانی حقوق کا تحفظ عدلیہ نے کرنا ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہا رانا ثنا اللہ کھلے عام ٹی وی پر تڑیاں لگاتے ہیں، مریم نواز کی چھوٹی سوچ پر پرچے درج کریں گے تو پھر ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا، ہم ملک کوفلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔11 ماہ ہو گئے آئی ایم ایف پروگرام دور دور دکھائی نہیں دے رہا، آئی ایم ایف معاہدے کے حوالے سے صرف باتیں ہو رہی ہیں، شرمندگی کی بات ہے آئی ایم ایف معاہدے کے لیے دوست ممالک سے گارنٹیاں لی جا رہی ہیں۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 11 ماہ سے تحریک انصاف کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، مریم نواز، رانا ثنا اللہ جیسے لوگ عدلیہ کے خلاف منظم کمپین چلا رہے ہیں، بگڑی ہوئی اولادوں کو لگ رہا ہے، ان کا سیاسی مستقبل ختم ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک آئین وقانون کےمطابق چلے گا بگڑی اولادوں کےمطابق نہیں۔

Advertisement
پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے

  • 11 hours ago
ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم

  • 17 hours ago
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار

  • a day ago
نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

  • 2 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق

  • 17 hours ago
پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا

  • 2 days ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

  • 2 days ago
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • 4 days ago
پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ

  • 13 hours ago
نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو

  • 15 hours ago
لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان

  • 2 days ago
اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا

  • a day ago
Advertisement