Advertisement
پاکستان

صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Mar 10th 2023, 11:49 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت عارف علوی کی نااہلی کی درخواست سماعت کے لئے مقرر

سپریم کورٹ میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ۔جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ 15 مارچ کو سماعت کرے گا،جسٹس شاہد وحید دو رکنی بنچ کا حصہ ہونگے۔

درخواست میں صدر مملکت کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،ظہور مہدی فیصل نامی شہری نے صدر مملکت کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے۔

Advertisement