پی ٹی آئی کے شہید کارکن علی بلال کا کیس پوری طرح لڑیں گے،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے شہید کارکن علی بلال کا پوری طرح کیس لڑیں گے، نگران وزیر اعلیٰ، آئی جی، سی سی پی او کے خلاف کیس کریں گے۔
اپنے ویڈیو لنک خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بدترین مارشل لا ادوار سے بھی زیادہ سختی کی جا رہی ہے، کفرکا نظام چل سکتا ہے لیکن ظلم کا نہیں، عدالت نے میری تقریر پر پابندی ہٹانے کا حکم دیا لیکن اس کے باوجود نہیں دکھایا جا رہا، اب ظل شاہ کے والد پر زور لگایا جا رہا ہے کہ وہ کیس سے پیچھے ہٹ جائے، یہ کوراپ کون کر رہا ہے اور کس کے پاس اتنی طاقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پولیس والے کہہ رہے ہیں، انہوں نے ایسا نہیں کیا، کون اتنا طاقت ور ہے جو میری جے آئی ٹی کا ریکارڈ غائب کر رہا ہے، عدالت کےحکم کےباوجود سابق سی سی پی او لاہور کو بحال نہیں کیا گیا، گورنر خیبرپختونخوا الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہا ، کون اس کےپیچھے کھڑا ہےجوالیکشن کی تاریخ نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے فیصلہ کرنا ہے کیا تباہی کے راستے پر چلنا ہے، ہمارے پاس دو راستے ہیں، ایک غلامی اور دوسرا حقیقی آزادی کا راستہ ہے، حکمرانوں نے ملک تباہ کر دیا ہے، ملک اب تباہی کے راستے جا رہا ہے۔
پوری قوم کو کہتا ہوں کہ حقیقی آزادی کے لیے کھڑے ہو جائیں، اگر ظل شاہ جیسے بے ضرر انسان کے بہیمانہ قتل پر قوم کھڑی نہ ہوئی تو ہمارا کوئی مستقبل نہیں۔ عمران خان
— PTI (@PTIofficial) March 10, 2023
#Fascist_PDM pic.twitter.com/NJTXynDklf
عمران خان نے کہا کہ اگرعلی بلال جیسا واقعہ برطانیہ میں ہوتا تو قوم باہر نکل آتی، زرداری، نواز شریف، شہباز شریف جیسے جرائم پیشہ افراد ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کے پیسے باہر پڑے ہیں، ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، قوم سے کہتا ہوں یہ وقت ہے سب کو ظلم کے خلاف کھڑا ہونا ہو گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ الیکشن کے اعلان کے بعد ہم نے انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا، حماد اظہر نے ریلی کا روٹ بھی پولیس کے ساتھ طے کر لیا تھا، ایک دم صبح پولیس پہنچ گئی اور ناکے لگا دیئے، لوگوں کی گاڑیوں کو توڑا گیا، ان کا پورا پلان بنا ہوا تھا لاشیں گرانی ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ ان کا پلان تھا لوگ قتل ہوں گے تو مجھ پر کیسز ڈال دیں گے، ظل شاہ کا قتل بھی مجھ پر ڈال گیا، ان لوگوں کو عقل نہیں کیا میں ظل شاہ کو قتل کروں گا؟ ان کا پورا پلان مجھے اٹھا کر بلوچستان لے کر جانا تھا۔
ثبوت اور شواہد موجود ہیں کہ کل ظلِ شاہ کیساتھ کیا ہوا۔ پھر آخر کون اتنا طوقتور ہے جو میرے اوپر قاتلانہ حملے، ارشد شریف قتل اور اب علی بلال کے قتل کو کور اپ کرنا چاہتا ہے۔ عمران خان
— PTI (@PTIofficial) March 10, 2023
#Fascist_PDM pic.twitter.com/bDYZvMxo9P
عمران خان نے کہا کہ الیکشن شیڈول کے باوجود ریلی پر پابندی لگائی گئی، ان کی پوری کوشش ہے کہ اتنا خوف پھیلا دیا جائےتاکہ چور دوبارہ جیت جائیں، قوم تیاری کرےحقیقی آزادی کے جہاد میں سب کو شرکت کرنا ہو گی، ہم نے اب پیچھے نہیں ہٹنا۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 دن قبل

