حکومت وزیراعظم یوتھ لون سکیم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے پر عزم ہے، شزہ فاطمہ خواجہ
نوجوانوں کیلئے کاروبار میں مدد اور ملک کی معاشی ترقی میں وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی اہمیت پر زور دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے نوجوانوں کیلئے کاروبار میں مدد اور ملک کی معاشی ترقی میں وزیراعظم یوتھ لون سکیم کی اہمیت پر زور دیتے ہو ئے کہا ہے کہ حکومت اس سکیم کو مزید قابل رسائی اور موئثر بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
جمعہ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈپٹی گورنر سیما کامل کے ساتھ تمام پارٹنر بینکوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک ورچوئل جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد پاکستان میں نوجوان اسٹارٹ اپس اور موجودہ کاروبار کے لیے قرض کے عمل کو آسان اور موزوں بنانا تھا۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم قرضہ سکیم کی کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بہتری کے لیے شعبوں کی نشاندہی اور کاروباری افراد کے لیے قرض کے عمل کو آسان بنانے پر توجہ دی گئی۔
نمائندوں نے نوجوان سٹارٹ اپس اور کاروباری اداروں کو فنانس تک رسائی میں درپیش چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اور ان کی کریڈٹ تک رسائی کو آسان بنانے کے طریقوں پر غور کیا۔

اسحاق ڈار کی چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات،دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانےکا عزم
- 6 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 3 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

سونا سینکڑوں روپے سستا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 3 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 5 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 22 منٹ قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- ایک گھنٹہ قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 4 گھنٹے قبل