اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، صوبوں کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے ابتدائی کٹس وفاق فراہم کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ شرح بڑھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وفاق نے صوبوں سے کورونا ٹیسٹنگ کی یومیہ صلاحیت میں اضافے کی اپیل کردی، صوبوں کی ٹیسٹنگ صلاحیت بڑھانے کیلئے ابتدائی کٹس وفاق فراہم کرے گا۔
ذرائع کے مطابق وفاق نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کو صوبوں کو ٹیسٹنگ کٹس فراہمی کی ہدایت بھی کردی، وفاقی حکومت صوبوں کو کورونا ٹیسٹنگ کٹسں جلد فراہم کرے گی، وفاق نے این ڈی ایم اے کو 5 لاکھ ٹیسٹ کٹس ریزور رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق وفاق، صوبے پی پی ایز کی خریداری اپنے وسائل سے کرنے پر متفق ہیں ، موجودہ صورتحال میں صوبے پی پی ایز کی خریداری خود کریں گے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید157افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار999ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 90ہزار 016ہو گئی ہے ۔ کورونا مثبت کیسز کی شرح 11.27 فیصد رہی۔
پنجاب
پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 2لاکھ85ہزار 542ہوگئی ۔ جبکہ صوبے میں اب تک 7ہزار 897افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔
سندھ
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 76ہزار670ہو گئی جبکہ صوبے میں اب تک 4 ہزار 587 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبرپختون خوا
خیبرپختون خوا میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعدادایک لاکھ 12ہزار140ہوچکی ہے ۔ صوبے میں 3066افراد چل بسے۔
بلوچستان
بلوچستان میں کورونا وائرس کے اب تک 21ہزار477کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں230مریض چل بسے ۔
اسلام آباد
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجموعی طورپرمتاثرہ افراد کی تعداد72 ہزار613جبکہ اموات کی تعداد657تک جاپہنچی ۔
گلگت بلتستان
گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 247افراد کورونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ 104افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔
آزاد کشمیر
آزاد جموں کشمیرمیں کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد 16 ہزار327ہوچکی ہے جبکہ 458افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
ملک بھرمیں صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد بھی تیزی سے بڑھنے لگی ہے، این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں 4198افرادکوروناوائرس کوشکست دےچکے ہیں۔ ملک بھر میں اب تک 6لاکھ 86 ہزار488مریض کورونا کو شکست دے چکے ہیں ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا ۔

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- 2 days ago
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا
- 6 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- a day ago
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 18 hours ago
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 18 hours ago
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ
- 14 hours ago
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل
- 6 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
- 9 hours ago
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان
- 9 hours ago
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ
- 6 hours ago

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 2 days ago



