ڈنمارک کے میٹیاس سکلموس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ اپنے نام کر لیا
ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں


برن: ڈنمارک کے سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس نے ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس کا تیسرا مرحلہ جیت لیا۔ ٹورڈی سوئس سائیکل ریس میں یہ ان کی پہلی فتح ہے۔
آسٹریا کے سائیکلسٹ فیلکس گال ریس میں دوسرے اور ہسپانوی سائیکل سوار جوآن آیوسو پیسکورا تیسرے نمبر پر رہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکلنگ ریس کے دلچسپ مقابلے سوئٹزرلینڈ میں جاری ہیں۔
ریس کا تیسرا مرحلہ ٹیفرز سے ولرس سراولون تک143.8 کلومیٹر کے فاصلے پر محیط تھا جس کو 22 ڈینش سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس نےعمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ فاصلہ 3 گھنٹے، 29 منٹس اور 14 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ یہ ان کی ریس میں پہلی فتح ہے۔
سوئس ٹور ڈی ریس میں آسٹریا کے سائیکلسٹ فیلکس گال دوسرے اور ہسپانوی سائیکل سوار جوآن آیوسو پیسکورا تیسرے ،بیلجیم کے ریمکو ایونپول چوتھے جبکہ بیلجیم کے ہی سیان چوتھے نمبر پر رہے۔ ڈنمارک کے سائیکل سوارمیٹیاس سکلموس کا یلو جرسی پر بھی قبضہ برقرار ہے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 1118.2 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ ٹور ڈی سوئس سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔\932

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 14 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 13 hours ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 15 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 9 hours ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 14 hours ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 11 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago









