چھوٹے کاروباری اداروں کو فروغ دینے سے اقتصادی ترقی اور جی ڈی پی اضافہ ہو گا،کوآرڈینیٹر وفاقی ٹیکس محتسب
روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار و جامع اقتصادی ترقی کے لیے ایس ایم ایز کی ترقی بہت ضروری ہے،مہر کاشف یونس


وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر مہر کاشف یونس نے کہا ہے کہ اقتصادی ترقی اور جی ڈی پی میں اضافہ کیلئے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کی فوری ضرورت ہے۔
گولڈ رنگ اکنامک فورم کے زیراہتمام ”اقتصادی ترقی میں ایس ایم ایز کا کردار“ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جاپان، کوریا، چین اور تائیوان جیسے ترقی یافتہ ممالک ایس ایم ای سیکٹرز کے ذریعے ہی سپر اکنامک پاور بنے ہیں اور انہی کو فروغ دے کر پاکستان اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار و جامع اقتصادی ترقی کے لیے ایس ایم ایز کی ترقی بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایس ایم ایز سے خاص طور پر دیہی اور پسماندہ علاقوں میں مقامی کاروبار کو فروغ ملتا ہے، غربت کے خاتمے میں مدد ملتی ہے اور شہری و دیہی آمدنی کا فرق کم ہوتا ہے۔ ان سے خواتین اور اقلیتوں سمیت پسماندہ افراد اور گروہوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے میں مدد ملتی ہے اور سماجی عدم مساوات کم ہوتی ہے۔
مہر کاشف یونس نے کہا کہ ایس ایم ایز سے بڑے اداروں یا صنعتوں پر انحصار کم ہوتا ہے۔ معاشی بدحالی کے دوران ایس ایم ایز اپنے سائز اور لچکدار ڈھانچے یا کاروباری ماڈلز کی وجہ سے جلد متبادل منڈیاں تلاش کر سکتے ہیں۔ مصنوعات میں جدت، اقتصادی ترقی، علاقائی ترقی، سپلائر نیٹ ورکس، سماجی شمولیت اور اقتصادی استحکام کے لیے بھی ایس ایم ایز انتہائی ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جدت طرازی اور انٹرپرینیورشپ میں ایس ایم ایزسب سے آگے ہوتے ہیں، یہ مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق خود کو تیزی سے ڈھالنے، نئے آئیڈیاز کے تجربے کرنے اور اختراعی مصنوعات یا خدمات متعارف کرانے کے اہل ہوتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ایس ایم ایز کو فروغ دینے پر پوری توجہ دے اور ون ونڈو آپریشن اور انتہائی سہل انداز میں 3 سے 4 فیصد کی انتہائی کم شرح اور میرٹ پر فنانس کو یقینی بنائے

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 days ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 4 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 18 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- a day ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 13 hours ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 18 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 17 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 14 hours ago





