ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے کراچی کے مسترد شدہ لوگ میئر اور ڈپٹی میئر ہیں، کوینرایم کیو ایم پاکستان
ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کراچی ایک بار پھر میدان عمل میں اترنے والا ہے،خالد مقبول صدیقی


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج لیاقت آباد کے ایم این اے اور ایم پی اے حق پرست ہیں، جو بلدیات کے نمائندے ہیں وہ لیاقت آباد کے نمائندے نہیں۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایسی جمہوریت جو عوام دشمن اور جاگیردارانہ ہو اسے جمہوریت نہیں سمجھتے۔ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ سے کراچی کے مسترد شدہ لوگ میئر اور ڈپٹی میئر ہیں، اگر آپ کراچی کے بیٹے ہیں تو 15 سال کا حساب دیں، جو دولت کراچی سے لوٹ کر کھائی ہے پہلے آپ وہ لوٹائیں۔
ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کی پولیس اور ڈاکو دونوں امپورٹڈ ہیں۔ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے کراچی ایک بار پھر میدان عمل میں اترنے والا ہے۔ پورا لاہور جتنا سیلز ٹیکس دیتا ہے کراچی کا صرف لیاقت آباد اس سے زیادہ ٹیکس جمع کرواتا ہے۔

قائد اعظم یو نیورسٹی: ہاسٹلز خالی کروانے کیلئے انتظامیہ کا آپریشن، درجنوں طلبہ گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

شراب و اسلحہ برآمد گی کیس: عدالت نے وزیر اعلی امین گنڈا پور کے وارنٹ منسوخ کر دئیے
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب آرٹس کونسل کی جانب سے ایس او پیزکی خلاف ورزی کرنے والے اداکاروں کو نوٹسز جاری
- 3 گھنٹے قبل

بھارت میں انسانی درندگی عروج پر، بے ہوش خاتون کے ساتھ ایمبولینس میں مبینہ اجتماعی زیادتی
- 4 گھنٹے قبل

راہول گاندھی نے ٹرمپ کے بھارتی طیاروں سے متعلق بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا
- 2 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مزید کمی
- 3 گھنٹے قبل

چونسا کے بعد کس کا نمبر؟ آموں کی سیاست کے رنگ
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان نے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیا، احتجاجی سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

چینی بحران: پی اے سی کی جانب سے ایف بی آر سے شوگر ملز مالکان کے نام طلب
- 3 گھنٹے قبل
نیا ٹرانسمیشن منصوبہ: 102 کلومیٹر لائن سے 2200 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہوگی
- 2 گھنٹے قبل

مودی حکومت کو ایک اور عالمی جھٹکا، امریکی صدر ٹرمپ نے سکھ فار جسٹس کے رہنما کو خط لکھ دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کادورہ پاکستان کا شیڈول فائنل
- 38 منٹ قبل