چین نے روس کی سالمیت خوش حالی کو مستحکم کرنے میں اپنی دلچسپی کی تصدیق کی ہے،روسی وزارت خارجہ

چین کی وزارتِ خارجہ نے روس کی اپنے قومی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے حمایت کا اظہار کیا ہے۔روس نے ایک روز قبل بھاری ہتھیاروں سے لیس کرائے کے فوجیوں پرمشتمل واگنر ملیشیا کی بغاوت کو ناکام بنایا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے نائب وزیرخارجہ آندرے روڈینکو نے فروری 2022 میں یوکرین پر روس کے حملے کے بعد صدر ولادی میر پوتین کو درپیش سب سے سنگین چیلنج کے بعد اتوار کو بیجنگ میں "بین الاقوامی" امور پر بات چیت کی ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین نے 24 جون کے واقعات کے سلسلے میں ملک میں صورت حال کو مستحکم کرنے کے لیے روسی فیڈریشن کی قیادت کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا اور روس کی سالمیت اور مزید خوش حالی کو مستحکم کرنے میں اپنی دلچسپی کی تصدیق کی ہے۔
چینی وزارت خارجہ نے ابتدائی طور پر صرف اتنا کہا تھا کہ روڈینکو نے چینی وزیر خارجہ چن گانگ سے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ مشترکہ دل چسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔بعد ازاں اس نے کہا کہ چین روس کے قومی استحکام کو برقرار رکھنے میں اس کی حمایت کرتا ہے اور کشیدگی میں حالیہ اضافہ روس کا "اندرونی معاملہ" ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ روڈینکو کب بیجنگ پہنچے، یا روس کے ایک اہم اتحادی چین کا ان کا دورہ کرائے کے رہنما ایوگینی پریگوزن کی قیادت میں بظاہر بغاوت کے جواب میں تھا۔یہ بغاوت ہفتے کے روز ایک معاہدے کے تحت ختم کر دی گئی تھی جس کے تحت پریگوزن اوران کے کرائے کے سپاہیوں کو مجرمانہ الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس کے بدلے میں پریگوزن نے اپنے جنگجوؤں کو واپس بلا لیا تھا اور وہ خود بیلاروس منتقل ہو گئے ہیں۔
اس سے قبل چین نے اس بغاوت پر کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا جس کے بارے میں پوتین نے کہا تھا کہ روس کے وجود کو خطرہ ہے جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مغربی رہنماؤں نے کہا ہے کہ وہ صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
معروف چینی فوجی ماہر اور ٹی وی تبصرہ نگار سونگ ژونگ پنگ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ 'چین روس کی حمایت کرے گا اور اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر زور دے گا‘۔
پریگوزن کا کہنا تھا کہ ماسکو کی جانب ان کے "مارچ" کا مقصد بدعنوان اور نااہل کمانڈروں کو ہٹانا ہے جن پر وہ یوکرین کی جنگ کو ناکام بنانے کا الزام عاید کرتے ہیں

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 15 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 18 منٹ قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 20 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 15 گھنٹے قبل




