خادم حرمین شریفین کے خرچ پر حج کرنے والوں کی کل تعداد 62 ہزار 338 تک پہنچ گئی ہے

سعودی فرماں روا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے یمن میں عاصفۃ الحزم آپریشن میں شہید ہونے والوں کے 2 ہزار لواحقین کو سعودی شاہی دعوت پر حج کرانے کی ہدایت جاری کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ’’ فیصلہ کن طوفان‘‘ آپریشن میں شہید والے سعودیوں کے ہزار رشتہ داروں کو حج کرایا جائے گا اور اسی طرح یمن میں شہید ہونے والوں کے متعلقین میں سے بھی ایک ہزار افراد کو حج کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ دو ہزار افراد بھی خادم حرمین شریفین کے زیر انتظام دنیا بھر سے لوگوں کو شاہی دعوت پر حج کرانے کے پروگرام کے تحت سعودی عرب میں حج کے لیے مدعو کیے گئے ہیں۔
اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے وزیر اور حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے نگران کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللطیف الشیخ نے اس حوالے سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام میں اس سال 4 ہزار 951 اسلامی شخصیات، اثرورسوخ والے سرکردہ افراد اور شہداء فلسطین کے اہل خانہ اور رشتہ داروں اور یمن اور شام کے بھائیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ اس سال تک اس پروگرام کے تحت اب تک 62 ہزار 338 افراد کو سعودی عرب کے اخراجات کو حج کرایا جا چکا ہے

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹس پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب
- 3 گھنٹے قبل
 

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 12 منٹ قبل
 
ضلع ننکانہ صاحب میں کل بروز بدھ 5 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل
 

محکمہ موسمیات کی آج شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل
 

سپریم کورٹ کی بیسمنٹ کینٹین میں سلنڈر دھماکا، 13 افراد زخمی
- 5 گھنٹے قبل
 

قلات میں سکیورٹی فورسز کا بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کےخلاف آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- 4 گھنٹے قبل
 

معروف پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی مسلم دنیا کی دوسری بااثر ترین شخصیت قرار
- 5 گھنٹے قبل
 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل
 

معاشی استحکام کیلئے ڈھائی سال میں ٹھوس اقدامات کی بدولت ملک درست سمت کی جانب گامزن ہے،محمد اورنگزیب
- 5 گھنٹے قبل
 
پہلے ون ڈے میں پاکستان کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل
 

سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، فی تولہ سونا کتنے کا ہو گیا؟
- 4 گھنٹے قبل
 

پی آئی اے انتظامیہ اور ائیرکرافٹ انجینئرز کے درمیان تنازع میں شدت، فلائٹ آپریشن رک گیا
- 7 گھنٹے قبل
 













