ہرارے: پاکستان نے زمبابوے کو پہلا ٹیسٹ ایک اننگز اور 116 رنز کے فرق سے ہرا دیا ہے۔زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانیوالے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو ایک اننگرز اور 116 رنز کے فرق سے ہرا دیا ہے۔ زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 134 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ زمبابوے کی جانب سے آخری بلے باز زخمی ہونے کے باعث بیٹنگ کیلئے نہیں آیا۔
پاکستان کی جانب سے حسن علی 5 وکٹیں لے کر سرفہرست رہے ہیں ۔ حسن علی کو میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔جبکہ نعمان علی نے 2 اور فہیم اشرف نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔
زمبابوے کی جانب سے مساکاندا 43 رنز بناکر نمایاں رہے، برینڈن نے 29 رنز بنائے۔ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 426 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، فواد عالم نے 140 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، نمایاں بلے بازوں میں عمران بٹ91 اور عابد علی 60 محمد رضوان 45، اظہر علی 36 اور حسن علی 30 رہے، زمبابوے کی جانب سے بلیسنگ مزارابانی نے 4، ڈونلڈ ٹریپانو نے 3، رچرڈ نگاراوا نے 2 جبکہ ٹنڈائی چیسورو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ہرارے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں زمبابوے کی ٹیم 176 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی،پاکستان کی جانب سے حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی نے4 چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ اسپن باؤلر نعمان نے حاصل کی جبکہ ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا تھا۔پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 7 مئی سے ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 days ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 2 days ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- a day ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 2 days ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- a day ago






